عدالت میں غشی طاری ہوئی

مصر کے سابق صدر محمد مرسی فوت

18 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

قاہرہ//مصر کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائی کے بعد 67 سالہ محمد مرسی بے ہوش ہوگئے اور کچھ دیر بعد انتقال کر گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت میں محمد مرسی کے خلاف جاسوسی کے مقدمے کی سماعت جاری تھی۔عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل محمد مرسی نے جج سے تقریباً 20 منٹ تک بات کی، اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔واضح رہے کہ اخوان المسلمین کے اہم رہنما محمد مرسی کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی مظاہوں کے بعد 2013 میں فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور تنظیم کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمد مرسی اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تھا۔وہ مصر میں کئی دہائیوں تک حکمرانی کرنے والے حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد 2012 کے پہلے آزاد صدارتی انتخاب کے کاغذات میں جھوٹ بولنے پر 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔
 

تازہ ترین