اننت ناگ معرکہ آرائی کی جگہ پر دو لاشیں ، تازہ فائرنگ شروع

17 جون 2019 (28 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سوموار کو جنگجوئوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین معرکہ آرائی کی جگہ پر دو لاشیں دیکھی گئی ہیں۔

یہ معرکہ آرائی ضلع کے اچھہ بل علاقے میں آج صبح سے جاری ہے۔

خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدورا، اکنگام گائوں کو محاصرہ میں لیکر تلاشیاں شروع کیں جس کے دوران معرکہ آرائی پیش آگئی۔

جی این ایس کے مطابق طرفین کے مابین گولیاں چلنے کے کچھ دیر بعد وہاں پر دو لاشیں دیکھی گئی ہیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی تھی۔

اس دوران طرفین میں تازہ فائرنگ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ فورسز نے محاصرہ مزید سخت کردیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔

 

تازہ ترین