اننت ناگ حملہ میں زخمی پولیس آفیسر چل بسا

17 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 12 جون کو کھنہ بل  پہلگام روڑ پر جنگجویانہ حملے میں زخمی ہونے والے سٹیشن ہائوس آفیسر اننت ناگ ارشد احمد خان اتوار کو نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے۔ زخمی ایس ایچ او ارشد خان کو اتوار کے روز سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے ایمس نئی دہلی منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ قبل ازیں انہیں ہفتہ کی صبح سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں واقع 92 بیس ہسپتال سے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا تھا۔ریاستی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او اننت ناگ کو آج ایئر ایمبولینس کے ذریعے ایمس منتقل کیا گیا، تاہم وہ چند گھنٹوں تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ بیٹھے۔ 
 

تازہ ترین