تازہ ترین

دنیا بھر میں انسٹا گرام کے صارفین کو پریشانی کا سامنا

16 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
لندن// سماجی رابطے کی مقبول ایپ انسٹا گرام وقفے وقفے سے تعطل کا شکار رہی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید کوفت کا سامنا رہا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں بیشتر علاقوں میں انسٹا گرام صارفین کو اپنے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا جب کہ جن لوگوں کے اکاونٹس لاگ ان ہوگئے وہ بھی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے قاصر رہے۔ انسٹا گرام کی سروس جن ممالک میں متاثر ہوئی ان میں شمالی امریکا، جنوبی امریکا، یورپی ممالک، ایشیائی ممالک، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ انسٹاگرام نے سروس کی معطلی کو جلد از جلد بحال کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ پلیٹ فارم کی فراہمی کے تکنیکی معاونت کرنے اور ان کی تقسیم کے طریقہ کار سے واقف ویب سائٹ ڈاون ڈٹیکٹر نے دعویٰ کیا کہ مشرقی اور مغربی ساحلوں میں سروس تعطل کا شکار رہی۔