آئل ٹینکر حملوں کا ذمہ دار ایران ہے، امریکا کا الزام

16 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز خلیج عمان میں ہونے والے 2 آئل ٹینکروں پر حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تہران آئل شپنگ کے راستے میں خوف کی فضا برپا کرنا چاہتا ہے۔ ایران نے اس سے قبل بھی امریکا کی جانب سے حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کیا تھا جس کے ذریعے عالمی سطح پر تیل کا 5واں حصہ گزرتا ہے۔ دوسری جانب روس نے خلیج عمان میں ٹینکر حملوں پر فوری نتائج پر پہنچنے پر خبردار کیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ فوری نتائج کی طرف جانے سے گریز کرنا چاہیے‘۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’ہم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی ہو‘۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خلیج عمان میں 2 تیل بردار جہازوں پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد خطے میں کشیدگی کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔