تازہ ترین

برازیل میں موسلا دھار بارش سے 7افراد کی موت

16 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
ریو ڈی جنیریو//برازیل کے پرنامبکو میں موسلا دھار بارشیں ہونے کی وجہ سے 7افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔اس بات کی  اطلاع فائر بریگیڈ کے عملہ نے دی۔ پانچ افراد کی زبردست لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے موت ہوئی ہے . ریسفے کے مضافاتی علاقہ شہر کیمرگبے میں چار گھر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے دب گئے ۔ جابوتو ڈوس گراراپیس کی میونسپلٹی ریسفے میٹرو کے علاقے میں ایک نوجوان کی لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آنے سے موت ہو گئی اور ایک خاتون گاڑی کے اندر مردہ پائی گئی تھی۔