تازہ ترین

ایس او سی پرگرفتار 4 نوجوان

پوچھ تاچھ کے بعد والدین کے سپرد :پولیس

16 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 اُوڑی //فوج اور فورسز کے ہاتھوں شمالی کشمیر کے اُوڑی علاقے میں گرفتار4 نوجوانوںکو کئی روز تک  پوچھ تاچھ اور مکمل تحقیقات کے بعد پولیس نے والدین کی سُپرد کیا ہے ۔فوج کے ہاتھوں شمالی کشمیر میں اُوڑی میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے کے متمنی جنوبی کشمیر کے دو جبکہ شمالی کشمیر کے دو نوجوانوں کو فوج نے گزشتہ دنوں گرفتاری کے بعد پولیس کے حوالے کیا جس دوران پولیس نے انہیں مکمل پوچھ تاچھ اور تحقیقات کے بعد سنیچر کے روز والدین کے سُپرد کیا کیا ہے ۔ اس دوران ذرائع نے والدین کے سپرد گی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا چاروں کو کونسلنگ کے بعد رہا کر کے والدین کے حوالے کیا ہے تاکہ مذکورہ لوگ قومی دائرے میں رہ کر عزت کی زندگی گزار سکیں گے ۔ خیال رہے اس قبل گزشتہ دنوں فوج نے چارنوجوانوں جن میں عادل احمد ڈار ساکن یاری پورہ کولگام ،طاہر شمیم لون ساکن کپرن شوپیان ،سمیر بٹ ساکن سیرسوپور اورنوید پرا ساکن پٹن بارہمولہ کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے کیلئے جانے کے دوران فوج نے انکی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا ۔