تازہ ترین

رام بن میں معمرشہریوں کیلئے ملٹی سروس کیمپ کاانعقاد

کابزرگوں کے ساتھ اچھابرتائوکرنے پرزورDLSA

16 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

رام بن//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے ) رام بن اورضلع پولیس رام بن کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن رام بن میں  یواین ورلڈایلڈرس ابیوزڈے یعنی بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی مخالف دن کی مناسبت سے معمرشہریوں کیلئے منعقدہ ایک ملٹی سروس کیمپ اختتام پذیرہوگیاہے۔اس دوران کیمپ کی نگرانی ایس ایس پی رام بن انیتاشرماکررہی تھیں۔اختتامی تقریب کے دوران سیکریٹری  ڈی ایل ایس اے رام بن امت شرما نے کیمپ کے اغراض ومقاصدبیان کئے ۔انہوں نے پیرامیڈیکل فورس اہلکاروں اورجیل کے معززقیدیوں کومعمرشہریوں کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ بزرگوں کے ساتھ اچھاسلوک کیاجاناچاہیئے اوراس طرح کے پروگراموں سے عوام اورپولیس کے درمیان رابطہ مضبوط ہوتاہے ۔انہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ معمرشہریوں کی عزت کریں اوران کے ساتھ اچھابرتائوکریں۔اس دوران شرکاکی طرف سے پیش کئے گئے متعددمسائل کابرسرموقعہ ازالہ بھی کیاگیا۔