تازہ ترین

مزید خبریں

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک

سٹیٹ موٹر گیراجز میں سرکاری گاڑیوں کی نیلامی جاری

سرینگر// سٹیٹ موٹر گیراجز میں بدھ سے15 جون تک سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق12 جون کو68 گاڑیوں کی نیلامی ہوئی جبکہ 13 اور14 جون کو ایس ایچ ٹی او بمنہ میں194 اور بوائز ہوسٹل جی ایم سی بمنہ میں33 گاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔اس کے علاوہ مذکورہ تاریخوں پر بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ کے عقب میں مختلف محکموں کی35 گاڑیوں اور ایک چین بلاک کی نیلامی کی جائے گی۔محکمہ کی طرف سے 15 جون کو سکمز صورہ میں26 ، جے وی سی میڈیکل کالج بمنہ میں7 اور ایم ڈی منرل ڈیپارٹمنٹ وئین پانپور میں23 گاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔
 
 
 

ریاستی احتساب کمیشن کا دفتر گرمائی تعطیلات کیلئے بند

سرینگر// ریاستی احتساب کمیشن کا دفتر گرمائی تعطیلات کے سلسلے میں10 جون سے28 جون تک بند رہے گا۔ البتہ کمیشن کی رجسٹری سنیچروار اور گزٹیڈ چھٹیوں کے علاوہ باقی دنوں کُھلی رہے گی۔
 
 
 

اہلیہ سیداحمدقریشی لال بازار کی وفات

محاذآزادی کااظہار رنج

سرینگر// محاذ آذادی کے جملہ اراکین و عہدیداران بشمول سرپرست اعلیٰ محمد اعظم انقلابی اور صدر محاذ سید الطاف اندرابی نے اہلیہ مرحوم سیداحمد  قریشی لعل بازار کی وفات پررنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ محاذ کے ترجمان اعلیٰ محمد یوسف گلکار نے ایک بیان میں قریشی خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مرحومہ کی خدمت خلق ،مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ علم و عمل کے اوصاف کی ستائش کی ۔ بیان کے مطابق صدر محاذ سید الطاف اندرابی کے اس خاندان کے ساتھ ذاتی تعلقات کافی گہرے رہے ہیں۔انہوں نے مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ دینی معاملات کے علاوہ تحریکی معاملات میں کافی دلچسپی رکھتی تھی اور وادی کشمیر کی ناگفتہ بہہ حالات سے بیحد مضطرب رہتی تھیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین و عزیز واقارب کو صبر و جمیل عطا کریں۔