تازہ ترین

اسلامیہ کالج میں2 روزہ بزنس منیجمنٹ کانفرنس شروع

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// اسلامیہ کالج سری نگر میں بدھ کودو روزہ بزنس منیجمنٹ کانفرنس کا آغاز ہوا۔ کانفرنس کے آغاز میں کالج کے پرنسپل پروفیسر یاسین احمد نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔اُنہوں نے جدید زمانے میں تاجروں کو درپیش چیلنجوں کو اُجاگر کیا۔پروگرام میں اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے رئیس الجامعہ پروفیسر مشتاق احمد صدیقی نے خاص مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔انہوں نے بزنس منیجمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے رول کو اُجاگر کیا۔ کامرس شعبے کی سربراہ ڈاکٹر سیما بشیر  نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے ۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے وائس پریذیڈنٹ اویس رحمان اور جموں وکشمیر بینک کے سابق وائس پریذیڈنٹ تفضل حسین نے بھی اپنے خیالات کا اِظہار کیا۔کالج کے سٹاف سیکرٹری پروفیسر عبدالمجید نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔