تازہ ترین

مشقت اطفال کے خلاف عالمی دِن کے سلسلے میں میٹنگ

گورنر کے مشیرخورشید گنائی کاخلاف ورزی کرنے والوں کوانتباہ

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے  ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کر کے بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دِن کے سلسلے میں محنت و روز گار محکمہ کی طرف سے اس ضمن میں اُٹھائے جارہے اقدامات کا جائز ہ لیا۔مشیر موصوف نے بچہ مزدوری پر وضع کئے گئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات دیئے۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار سوربھ بھگت، سپیشل سیکرٹری سماجی بہبود رفعت آراء، لیبر کمشنر بی اے خان اور دیگر افسران موجود تھے۔سوربھ بھگت نے میٹنگ کے دوران کہا کہ انہوں نے آج صُبح دور درشن کیندر سرینگر کے پروگرام گُڈ مارننگ جے اینڈ کے میں شرکت کر کے لوگوں کو بچہ مزدوری کے قوانین سے متعلق ہر ممکن جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ محنت و روز گار محکمہ ریڈیو کے پروگرام شہر بین کے ذریعے اس سلسلے میں جانکاری عام کر رہا ہے۔ لیبر کمشنر نے میٹنگ میں بتایا کہ محکمہ ریاست کے ہر ضلع میں ایک ہفتہ کے لئے خصوصی مہم چلا رہا ہے تا کہ بچہ مزدوری پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں قوانین کی جانکاری عام کی جاسکے۔خورشید احمد گنائی نے اس مہم کو کامیاب بنانے اور بچہ مزدوری کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے مابین قریبی تال میل پر زور دیا۔مشیر موصوف نے محنت و روز گار محکمہ کے کمشنر سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہفتہ تک چلنے والی مہم کی نگرانی کرنے کے احکامات دیں۔