تازہ ترین

عمررسیدہ افرادکاعالمی دن | ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سری نگرکا بیداری پروگرام

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// عمر رسیدہ افراد کے حقوق سے متعلق عالمی دِن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سری نگر کی طرف سے یہاں ایک بیداری پروگرام منعقد ہواجس کا افتتاح اتھارٹی کے سیکریٹری عدنان سید نے عدلیہ سے وابستہ افسران ، معزز شہریوں ، تحقیق کاروں اور رضا کاروں کی موجودگی میں کیا۔پروگرام کا مقصد عمر رسید ہ شہریوں کو ان کے حقوق اور مختلف سکیموں کے بارے میں جانکار ی دینے کے علاوہ اُن کو درپیش چیلنجوں کا ازالہ کرنا تھا۔سیکرٹری موصوف نے اس موقعہ پر کہا کہ ان پروگراموں کی بدولت نوجوانوں اور سینئر شہریوں کے مابین رشتوں کو استوار کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس موقعہ پر ایک پرزنٹیشن کے ذریعے بتایا گیا کہ عمررسید شہریوں کے خلاف ہراسانی اور زیادیتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔