تازہ ترین

جسٹس ماگرے کا سرینگر کی ضلع عدالتوں کا معائنہ

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// سرینگر ضلع کے انتظامی جج جسٹس علی محمد ماگر ے نے سپیشل جج انسداد رشوت ستانی( سی بی آئی معاملات) سرینگر، سپیشل جج انسداد رشوت ستانی سرینگر، سب جج پی ٹی اینڈ ای مجسٹریٹ سرینگر، منصف سب رجسٹرار سرینگر اور فسٹ ایڈیشنل منصف سرینگر سمیت کئی ضلع عدالتوں کا معائنہ کیا۔جسٹس ماگرے نے جوڈیشل افسروں کے ساتھ کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے ایس ایس پی سرینگر کو ہدایت دی کہ وہ عدالت کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرامد کو یقینی بنائیں تا کہ کریمنل معاملات کو نپٹانے میں تاخیر نہ ہو۔ جسٹس ماگر ے نے عدالتی کاروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی بشمول ویڈیو کانفرنسنگ کو بڑے پیمانے پر اپنانے پر زور دیا۔انہوں نے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج عبدالرشید ملک اور ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چوہدری کے ساتھ ڈسٹرکٹ کورٹ سرینگر کو مزید فروغ دینے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بعد میں جسٹس ماگر ے نے پورے کورٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ۔ انہوں نے بار ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ بات چیت کے دوران اُن کے مطالبات سُنے۔ انہوں نے بار ممبران کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔