تازہ ترین

شہرمیں آوارہ کتوں کی ہڑبھونگ سے لوگ پریشان

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//   آوارہ اور پاگل کتوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافے سے آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ آوارہ کتے اب مقامی شہریوں ،بچوںاور مسافرگاڑیوں پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں۔کئی علاقوں میں آئے روز آوارہ و پاگل کتوں کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے جس سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مقامی لوگ اس قدر پریشان حال ہوگئے ہیں کہ بچوں کو اسکول جاتے وقت ساتھ جانا پڑتا ہے جبکہ صبح و شام بچے ،بزرگ اور خواتین اپنے گھروں سے باہر آنے میں ڈر محسوس کر رہے ہیں ۔ عوام نے الزام عائد کیا کہ میونسپل کارپوریشن آوارہ کتوں کو پکڑ کرایک علاقے سے لاکر دوسرے علاقے میں چھوڑ دیتے ہیں جس سے وہاں آوارہ اور پاگل کتوں کی آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا ہے اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے آوارہ اور پاگل کتوں کی بڑھتی آبادی پر قدغن لگانے کیلئے کارگر اقدامات نہیں کئے جاتے جسے عوام میںزبردست غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔لوگوں کا مطالبہ ہے کہ آوارہ اور پاگل کتوں کو پکڑ کر ترجیحی بنیادوں پر ان کی نسبندی کرائیں تاکہ ان کی آبادی میں بے تحاشہ ا ضا فہ نہ ہونے پائیںاور لوگوں کو اس مصیبت سے چھٹکارا مل سکے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں کتے شام ہوتے ہی جھنڈوں کی صورت میں راہ گیروں اورمسافرگاڑیوں پر حملہ آور ہوتے ہیںاور ایک دوسرے پرٹوٹ پڑتے ہیں جسے وہاں راہ گیروں کا چلنا پھر نا مشکل بن گیا ہے۔