تازہ ترین

سیاحت کا فروغ | جموں وکشمیر بینک کی نئی اسکیم ’ہیلپ ٹورازم‘ شروع

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// ریاست میں سیاحت کی ترویج اور اسکے فروغ کے لئے جموں و کشمیر بینک نے"  ہیلپ ٹورازم "نام سے موسوم ایک نئی فائنانس اسکیم رائج کی جس سے خواہش مند بے روزگار نوجوان اور سیاحتی شعبے سے منسلک لوگ بھر پور مستفید ہو سکتے ہیں۔بینک کے اس نئے پروڈکٹ کو رائج العمل بناتے ہوئے جے کے بینک چیئرمین آر کے چھبر نے کہا کہ جے کے بینک وقت اور مناسبت کے لحاظ سے نئے نئے پروڈکٹس کو لانچ کر رہا ہے اور  "جے کے بینک ہیلپ ٹورزم"  لون اسکیم اسی جانب ایک اور قدم ہے تاکہ ریاست میں سیاحت کا شعبہ بہتر پروان چڑھ سکے۔اس نئی اسکیم کے دو پہلو ہیں، ایک یہ رہائشی جائیداد کو ٹورسٹ گیسٹ ہاؤس میں تبدیل کرنے کیلئے  ایک لاکھ روپے سے پندرہ لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کیا جائے گا جس سے کہ پہلے سے رہائش پذیر گھر کی تعمیر و مرمت کرکے اُسے ایک ٹورسٹ گیسٹ ہاؤس تبدیل کرنا مقصود ہے اور دوئم ایڈوینچر یعنی مہم جوئی کیلئے کسی تسلیم شدہ ایجنسی سے ساز و سامان خریدنے اور اُسے سیاحوں کیلئے مہیا رکھنے کیلئے پندرہ لاکھ روپے تک کا قرضہ واگذار کیا جائے گا۔