تازہ ترین

موسم کی قہرسامانیاں | جانی اور مالی نقصان پر عمر عبداللہ رنجیدہ

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس نے شمال و جنوب میں موسم کی قہرسامانیوں کے نتیجے میں ہوئے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے قہر انگیز ژالہ باری، تیز ہوائوں، آندھی، پانی کے ریلوں اور طغیانی سے ہوئے جانی اور مالی نقصان پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات کریں  ۔انہوں نے لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کے حق میں بھر پور ایکس گریشا ریلیف فراہم کرنے کی مانگ کی اور ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین کی امداد کی جائے اور ساتھ ہی جن لوگوں کے میوہ باغات ،دیگر فصلوں اور مال مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے اُن کی مالی معاونت کی جائے۔عمر عبداللہ نے ضلع انتظامیہ بڈگام سے بیروہ میں بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مسائل سے راحت پہنچانے کی بھی تاکید کی۔