تازہ ترین

ڈی سی رام بن کافمروٹ سنگلدان میں عوامی دربار

لوگوں کودرپیش مسائل سنے اوران کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہدبشیر

بجلی سپلائی میں بہتری اورسٹریٹ لائٹوں کی تنصیب کیلئے 7.5لاکھ روپے منظورکئے 

گول//ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈ ی ڈی سی)رام بن شوکت اعجازبٹ نے سنگلدان بلاک اورضلع کی دوردرازپنچایتوں کادورہ کرنے کے ساتھ ساتھ فمروٹ پنچایت میں پبلک آئوٹ ریچ پروگرام کاانعقاد کیااورمتعدد ترقیاتی کاموں کامعائینہ کرنے کے علاوہ بنیاد ی سہولیات کی صورتحال کاجائزہ لیا۔اس دوران پروگرام میں ایس ڈی ایم گول غیاث الحق، اے ایس پی رام بن سنجے پریہار، سی ایم اورام بن ڈاکٹر سیف الدین، اے سی ڈی رام بن ظفربانڈے، سی ای اورام بن عبدالحمیدفانی ، ایکسین پی ایچ ای ،بشیراحمد بی ڈی او سنگلدان راجندرسنگھ راناکے علاوہ آٹھ سے زائد پنچایتوں کے مقامی سرپنچ وپنچ ودیگرمعززین موجودتھے۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے سنگلدان، ٹھٹھارکہ، چچھواہ، سیری پورہ، اند، مہاکنڈ اوردلواہ ودیگرعلاقوں کے لوگوں سے بات چیت کے دوران ان کے مسائل سنے اوران کے ازالہ کیلئے متعلقہ افسران کوہدایات دیں ۔انہوں نے افسران پرزوردیاکہ وہ دیہی لوگوں کی پریشانیوں کودورکرنے کیلئے اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹروں میں ہی ٹھہریں۔اس موقعہ پرافسران کوہدایات دی گئیں کہ وہ لوگوں کے ساتھ متواتررابطے میں رہیں اوردیہی علاقوں کاوقتاً فوقتاً دورے کریں اورعوام کااعتمادانتظامیہ پربحال کیاجائے  اورانہیں تمام تربنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے متعلقہ ایجنسیوں کوہدایات دیں کہ وہ جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کومقررہ مدت کے اندر مکمل کریں ۔قبل ازیں ضلع ترقیاتی کمشنرنے لوگوں کو’بیک ٹوولیج‘پروگرام کی لانچنگ کے اغراض ومقاصدبیان کئے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ریاستی سرکارایک پروگرام ہے جس کامقصد دیہی علاقوں کی ترقی یقینی بناناہے۔ اوراسے 20تا 27 جون  تمام پنچایتوں میں لاگوکیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پروگرام ریاست کے گزیٹڈافسران چلائیں گے اورایک ہفتے کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اورعوامی مسائل کے ازالہ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔اس موقعہ پر بی ڈی اوسنگلدان کوہدایت کی گئی کہ وہ سنگلدان میں بیت الخلاء اورمسافرشیڈ تعمیرکرنے کیلئے ڈی پی آرتیارکریں ۔سی ای اوکوہدایت دی کہ وہ ٹیچروں کودفاترسے غیرمنسلک کریں ۔ڈی ڈی سی نے اے سی ڈی رام کوہدایت دی کہ وہ فمروٹ میں کمیونٹی سنٹرکی تعمیرکیلئے ڈی پی آرتعمیرکریں۔اس دوران ڈی ڈی سی نے ہارٹیکلچرڈیولپمنٹ محکمہ کوہدایت دی کہ وہ کسانوں کیلئے فروٹ سیل پوائنٹ قائم کریں ۔اسی طرح پی ایم جی ایس وائی اورپی ڈبلیوڈی محکموں کوبھی سڑک پروجیکٹوں کوجلدازجلدمکمل کرنے کیلئے کہا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنرنے علاقہ میں بجلی سپلائی کوبہتربنانے کیلئے پانچ لاکھ روپے بھی منظورکئے اوراس کے علاوہ سٹریٹ لائٹوں کی نصب کاری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے مختص رکھے۔پروگرام کے دوران ڈی ڈی سی نے لوگوں کوان کے جائزمطالبات کاازالہ کی یقین دہانی کرائی۔وہیں محکمہ صحت عامہ کے ایکسن کو ہدایت دی کہ جتنی بھی واٹر سپلائی سکیمیں ان علاقوں میں ہیں انہیں جلد مکمل کیا جائے اور مزید13نئی اسکیمیں بھی زیر غور ہیں ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے یہاں پر لگائے گئے دربار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مزید اس طرح کے دربار دوسری پنچایتوں میں بھی لگنے چاہئے تا کہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں ۔