تازہ ترین

نیشنل کانفرنس گوجروں سمیت پسماندہ طبقوں کی بہبودکی وعدہ بند:سجادشاہین

گوجرلیڈرنیشنل کانفرنس میں شامل ،سابق ایم ایل اے پرعام لوگوںکونظراندازکرنے کاالزام

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بانہال //نیشنل کانفرنس لیڈراورضلع صدررام بن سجادشاہین نے کہاہے کہ نیشنل کانفرنس گوجربکروال طبقے سمیت تمام نظراندازکئے گئے لوگوں کے مسائل کاازالہ کرنے کی وعدہ بندہے۔سجادشاہین نے ان خیالات کااظہار بانہال اسمبلی حلقہ کے بنکوٹ علاقہ میں گوجربرادری کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام طبقوں کی پائیدارترقی نیشنل کانفرنس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت پسماندہ طبقوں کی معاشی ترقی اوربدحالی دورکرنے کیلئے کام کرنے کاعزم رکھتی ہے اورغریب عوام کے مسائل کاازالہ کرے گی۔اس دوران شاہین نے کانگریس کے سابق ایم ایل اے پرعا م لوگوں خاص طورپرگوجربکروال طبقہ کے لوگوں کونظراندازکرنے کاالزام عائد کیا۔انہوں نے کہاکہ گوجرآبادی بانہال اوراس کے گردونواح کے علاقوں مثلاً کھڑی ۔ترگام، مہو۔رام سو، نیل ۔لورا، ممنا۔گگونی۔سمر۔ہڑوگ،پوگل پرستان، بنگارا، ٹانکا، ناون ، باوا، ار ی ناگ، کراوا ، چنجلو، ہنجہال ، جبری، نواکوٹ ،امکوٹ، ٹاچی، تنجوار، سنگرینار، ہنگنی میں رہائش رکھتی ہے اورپسماندگی کے دلدل میں مبتلاہے اوراورتعمیروترقی سے کوسوں دور ہے۔انہوں نے کہاکہ بانہال میں گوجرآبادی زبوں حالی کاشکارہے اورگوجربستیوں میں بنیادی ڈھانچے کافقدان اوربنیادی سہولیات مثلاً پانی،بجلی اورصحت سہولیات نایاب ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ ترقی یافتہ دورمیں بھی بانہال میں گوجرلوگ سڑکوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنے مریضوں کوگھوڑوں اورپالکیوں میں اٹھاکرصحت مراکزمیں لیجانے پرمجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ گوجر جموں وکشمیرکااہم طبقہ ہے اوران کی ترقی کے بغیرریاست کی ترقی ممکن نہیں ہے۔شاہین نے لوگوں کویقین دہانی کرائی کہ ان کی پارٹی پسماندہ طبقوں کی ترقی یقینی بنانے کیلئے کوئی فروگذاشت نہیں کرے گی اورانہیں ہرممکن سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے لوگوں پراپنے بچوں کوتعلیم دلوانے کی تلقین کی اورکہاکہ تعلیم ہی معاشرے میں سدھارکاسب سے اہم ذریعہ ہے۔اس موقعہ پر علاقہ کے اہم سرکردہ گوجرلیڈراورمنتخبہ پنچ چوہدری منظوراحمد جوا س سے پہلے کانگریس سے وابستہ تھے نے درجنوں ساتھیوں سمیت نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی۔اس موقعہ پر ضلع نائب صدراورانچارج ایس ٹی سیل چوہدری جماعت علی، چوہدری عبدالقیوم ، یوتھ لیڈرطارق احمدڈار، اشتیاق احمدگیری ، بابروانی،ارشداقبال ،محمدامتیاز ودیگران نے بھی خیالات کااظہارکیا۔