تازہ ترین

تیزطوفان وژالہ باری اوربارشوںنے کسانوں کی اُمیدوں پرپانی پھیردیا

ڈوڈہ،بھدرواہ اورکشتواڑ میں فصلوں اورمیوہ جات کوبڑے پیمانے پرنقصان ،ملوانہ ڈوڈہ میں رہائشی مکان منہدم

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طاہرندیم خان+عاصف بٹ

متاثرہ کنبوں ،کسانوں اورمیوہ باغات مالکان کاانتظامیہ سے معاوضہ فراہم کرنے کامطالبہ 

ڈوڈہ 

ڈوڈہ۔بھدرواہ//منگل اوربدھ کی درمیانی رات ریاست کے دیگرحصوں کی طرح ضلع ڈوڈہ کے قصبہ بھدرواہ، بہورا، چنچرارا، جٹانی ،اٹھکھاراوردیگرعلاقوں میں لگ بھگ 15 منٹ تک بارشوں ،ژالہ باری اورتیزآندھی وطوفان کاسلسلہ جاری رہاجس کی وجہ سے قصبہ بھدرواہ اورگردونواح کے علاقوں میں فصلوں،سبزیوں اورمیوہ باغات کوبڑے پیمانے پرنقصان پہنچا۔بھدرواہ جوکہ وادی کشمیرکے بعدمیوہ پیداوارمیں دوسرامقام رکھتاہے کے کسانوں کوشدیدبارشوں اورتیزآندھی وطوفان کی وجہ سے ہوئے نقصان سے سخت مایوسی ہوئی ہے اوروہ پریشانی میں مبتلاہوگئے ہیں۔بھدرواہ کے باغبانوں نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مختصروقت تک رہے تیزطوفان اورآندھی کی وجہ سے ہماری مکی، سیب ، اپری کوٹ، پیئرس ، سبزیوں اوردیگرمیوے تباہ ہوگئے ہیں۔جٹانی ۔چنچوراگائوں کے ایک فروٹ گروور سونیکاراج نے کہاکہ اس سال ہمیں اُمیدتھیں کہ سیب، پیئرس اورایپری کوٹ کی اچھی پیداوارحاصل ہوگئی لیکن شدیدطوفان اورژالہ باری نے کسانوں کی تمام تراُمیدوں کوپانی میں بہادیاہے ۔انہوں نے کہاکہ نقصان کی وجہ سے کسان مایوس ہوگئے ہیں۔وادی چناب کے معروف باغبان اوربہورہ گائوں کے رہنے والے شیخ حمدشفیع نے کہاکہ ہم بدھ کی صبح شروع ہوئی تیزآندھی اورطوفان جولگ بھگ 15 منٹ تک جاری رہی سے میوہ باغات کوہوئے بھاری نقصانات کودیکھ کرششدراورپریشان ہوگئے ہیں اوراس تیزآندھی اورطوفان نے ہماری تمام تراُمیدوں پرپانی پھیردیاہے۔علاوہ ازیں تیزبارش وآندھی سے متاثرہ کسانوں اورمیوہ باغات مالکان نے ضلع انتظامیہ سے پرزوراپیل کی ہے کہ انہیں نقصانات کامعاوضہ فاہم کیاجائے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 3جون کوپنچایت بستی اورگردونواح میں بڑے پیمانے پرفصلوں کونقصان پہنچایاتھا۔علاو ہ ازیںتیزآندھی کی وجہ سے ضلع ڈوڈہ ،تحصیل گندنہ کے ملوانہ جاگیرگائوں میں ایک رہائشی مکان منہدم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق منگل دیررا ت تیزآندھی اورطوفان سے ملوانہ گائوں میں شیرچندولد جسونت سنگھ  کے رہائشی مکان کاچھت مکمل طورپرمنہدم ہوگیا جس کے بعدمتاثرہ کنبہ نے پڑوسیوں کے گھررات گزاری ۔اس کے علاوہ ضلع ڈوڈہ میں تیزآندھی اوربارش سے فصلوں اورمیوہ باغات کوبھی شدیدنقصان پہنچا۔اس سلسلے میں جب متاثرین سے رابطہ کیاگیاتو ہمیں اس پریشانی میں امدادکی ضرورت ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہماری انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرریلیف مہیاکرایاجائے۔علاوہ ازیں سول سوسائٹی ڈوڈہ سمیت مختلف سماجی تنظیموں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تیزآندھی اوربار ش سے ہوئے نقصانات کامتاثرہ کنبوں کومعاوضہ فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جائیں۔

کشتواڑ

کشتواڑ//منگل دیر رات ریاست بھر میں شروع ہوئی بارشوں اورتیزآندھی وطوفان کے وجہ سے کشتواڑضلع میں زندگی کی رفتار تھم کررہ گئی ۔جہاں جموں کے کئی مقامات پربارشیں ہوئیں وہیں وادی کشمیرکے بالائی علاقوں میں برفباری اورمیدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔ اسی طرح وادی چناب میں بھی تیز ہوائوں و بارشوں نے قہر برپا کیا جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ۔ قصبہ کشتواڑ میں رات بھر بجلی کا نظام مفلوج رہا جبکہ تیز ہوائیں،بارش اور اولے گرنے سے میوہ باغات کونقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق کئی مقامات پر اولے گرنے کے سبب میوہ باغات و فصلوں کو کافی نقصان پہنچاہے۔