تازہ ترین

رامحال کپوارہ میں راتو ں رات عمارتی لکڑی غائب

محکمہ کے اہلکار بے بس ،عوام نے کاروائی کا مطالبہ کیا

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ// ضلع کپوارہ کے رامحال علاقہ میں راتو ں رات عمارتی لکڑی کو غائب کر دیا گیا جس کی وجہ سے لوگو ں میں محکمہ جنگلات کے خلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مقامی لوگو ں نے بتایا کہ جب محکمہ جنگلات نے عمارتی لکڑی ضبط کرنے کی کاروائی کی تو وہ بے بس ہو کر رہ گئے اور انہیں الٹے پائو ں واپس لو ٹنا پڑا ۔کپوارہ میں جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے گو گرین آرگنائزیشن ایک غیر سرکاری رضا کار تنظیم نے ایک اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کی جانب سے را محال کے امڈار پور ہ ولگام علاقہ میں ایک شہری کے گھر پر غیر قانونی لکڑی رکھنے کی پاداش میں کاروائی کرنے پر مجبور کر دیا ۔جس کے بعد منگل کی شام دیرگئے تک محکمہ جنگلات کے اہلکارو ں نے غیر قانونی عمارتی لکڑی کو ضبط کر نے کے لئے کاروائی کی تاہم وہا ں پر محکمہ جنگلات کے اہلکارو ں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں الٹے پائو ں واپس لو ٹنا  پڑا اور وہ عمارتی لکڑی ضبط کر نے میں بے بس ہو کر رہ گئے ۔اس حوالہ سے ڈویژنل فارسٹ آفیسر کہمل فارسٹ ڈویژن کرالہ پورہ دویندر سنگھ پال نے بتا یا کہ جب اُن کی نو ٹس میں معاملہ لایا گیا تو انہو ں نے رینج آ فیسر کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہو ں نے غیر قانونی عمارتی لکڑی ضبط کرنے لئے لئے چھاپہ ڈالا لیکن رات دیرگئے اور موسم کی خرابی کی وجہ سے وہا ں لکڑی کو جلانے کی کوشش کی لیکن بعد میں علاقہ کے ذی عزت شہریو ں نے محکمہ کی چھاپہ مار ٹیم کو یقین دلایا کہ بدھ کووہ یہا ں سے لکڑی ضبط کریں تاہم ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ڈی ایف او نے مزید کہا کہ اگر محکمہ کے اہلکارو ں نے عمارتی لکڑی ضبط نہیں کی تو وہ انہیں معطل کریں گے ۔