تازہ ترین

مینڈھر قصبہ کا وفد محکمہ مال کے اعلیٰ آفیسران سے ملا قی

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر قصبہ کا ایک وفدمحکمہ مال کے اعلیٰ آفیسران سے ملا قی ہوا ۔ سرپنچ قصبہ سبھاش شرماکی قیادت میںوفد نے تحصیلدار مینڈھر اور نائب تحصیلدار مینڈھر سے ملا قات کر کے قصبہ میں لوگوں کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔وفد میں شامل اراکین نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہاکہ قصبہ کے اندر نالیوں کی نہایت ہی خستہ حالات ہے جس کی وجہ سے پانی دوکانوں کے اندر جارہاہے جس سے دکانداروں کا لا کھوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قصبہ کا زیادہ تر پانی گلیوں اور سڑکوں سے گزرتا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور نالیوں کو درست کیاجائے تاکہ پانی نالیوں سے گزرے او رعام دوکانداروں کو نقصان نہ ہو۔ اس موقع پر تحصیلدار مینڈھر نے وفد کو یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ آئندہ چار دنوں کے اندر ہی نالیوں کو درست کرنے کا کام شروع کیا جا ئے گا تاکہ مقامی لوگوں اور دکا نداروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔