تازہ ترین

جامع مسجد انور قاسم نگر کے اردگرد راستوں کی حالت خستہ

راہگیروں و نمازیوں کو شدید دقتوں کا سامنا ،انتظامیہ سے راستوں کی مرمت کی اپیل

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر //جامع مسجد انور قاسم نگر مینڈھر کے اردگرد راستوں کی حالت انتہائی خستہ ہونے کی وجہ سے عام راہگیروں اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر انتظامیہ سڑک کو ٹھیک کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود بھی مذکورہ معاملہ کی جانب کوئی تو جہ نہیں دی جارہی ہے ۔ عبدالوحید صدیقی نا می ایک مقامی شہر ی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مسجد کے اندر جانے والے راستے کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور بارشوں کے دنوں میں سڑک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے نمازی مسجد کے اندر داخل نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ کافی پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑک سے نہیں گز رسکتے اور عام لوگوں کو کئی قسم کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔وہیں ساتھ میں ایک مدرسہ بنام دارالعلوم محمودیہ بھی ہے جس میں کافی تعداد میں طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں انکوبھی آنے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتاہے انکا کہنا تھاکہ راستہ کو ٹھیک کرنے کے لئے ہم نے کئی بار انتظامیہ سے بھی بات کی لیکن متعلقہ محکمہ راستہ ٹھیک کرنے میں ناکام ثابت ہورہاہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور راستہ کودرست کیا جائے تاکہ نمازی لوگوں کو مسجد میں آنے جانے کے دوران درپیش مشکلات حل ہو سکیں ۔