تازہ ترین

مزید خبرں

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

دُنےا مےں امن اور خوشحالی کے اِستحکام سے متعلق ادبی کُنج کی خصوُصی ادبی نِشست

شعراءحضرات نے امن وامان کے جذبہ کی عظمت پر مختلف زبانوں مےں اپنی تخلےقات پےش کےں

جموں// زبان و ادب کے مختلف پہلوو¿ںکا اور زندگی کے مختلف شعبوں کا ائزہ لےتے ہوئے اپنی ادبی سر گرمےوں کے تحت جموں و کشمےر کی کثےر اللسانی معروُف ادبی تنظےم ’ادبی کُنج کے اےنڈ کے‘ کی جانب سے اِس کے ادبی مرکز کِڈ ذی سکوُل مےں اےک خصوُصی ادبی نِشست کا اِنعقاد ہُوا۔ جِس کی صدارت کے فرائض سےنئر صحافی،اُردوُ ہِندی و ڈوگری کے شاعراور تنظےم کے چئےرمےن آرش دلموترہ نے ادا کئے۔جِبکہ نِشست کی نِظامت کے فرائض تنظےم کے سرگرم کارکُن اور ڈوگری کے معروُف شاعر کے آر سلگوترہ نے ادا کئے۔ آج کی نِشست مےں دورِ حاضرمےںعالمی سطح کے حالات کے مُدعے پر اےک دلچسپ مُباحثہ تھا۔جِس مےںمُلک ، رےاست اور ساری دُنےا کے اندر اِنسانی زندگی کو درپےش دہشت گردی کی وجہ سے بنی موجودہ صوُرتِ حالات پر کھُل کر چرچا ہوُا۔ چئےرمےن آرش دلموترہ اور صدر شام طالب نے اِس کے سدباب کےلئے حاضرےن کی معرفت حکومت کو بےش قدر مشوروں سے بھی نوازا ۔خصوصی طور پ]ر نوجوانوں مےں پھےل رہی نا اُمےدی اور فکر مندی کو دوُر کرنے کےلئے بھی حکومت کو اِنتباہ کےا۔ نِشست مےں اسلوُبِ گےت کے مختلف پہلوو¿ں ےعنی اِس کے اندازِ بےان اور اِس کی با رےکےوں اور نازکےوں کا جائزہ لِےا گےا۔ نِشست مےں تنظےم کے گلوکار وےد اُپل ا ور چمن سگوچ کے کےتوں نے حاضرےن کومسرور کر دِےا۔ دےگر شعراءحضرات نے بھی باری باری اپنا کلام سُنا کو سماں باندھ دِےا۔ نوعُمرجوان پنجابی شاعرِسپرش شرما نے اپنا اےک خوبصورت پنجابی گےت سُنا کر حاضرےن کو محظوظ کِےا۔ اِسنِشست مےں حِصہ لےنے والے شعراءحضرات کے اِسم گرامی اِس طرح ہےں:۔ آرش دلموترہ،، وےد اُپّل، چمن سگوچ، کے آر سلگوترہ،اُتّم سنگھ راہی، سپرش شرما، سنجےو کُمار ،اور شام طالب۔ اِس تقرےب کااِختتام تنظےم کے چئےرمےن آرش دلموترہ کی طرف سے پےش کردہ شُکرےہ کی تحرےک سے ہوُا۔
 
 

کھٹوعہ رسانہ عصمت دری و قتل کیس کی نوعیت کے مطابق مجرموں کی سزائیں نا کافی:شریف سرتاج

جموں//جموں کشمیرفریڈم موومنٹ کے چیئرمین محمدشریف سرتاج نے اپنے بیان میں کہا کہ معصوم آصےفہ قتل وعصمت رےزی کے کیس مےں عدالت کی طرف سے ملوثےن کو مجرم قرار دےنے پر اطمنان کا اظہار کیا تاہم مجرموں کو سزا ئیں دے جانے پر اظہار افسوس کیا ۔انہوںنے کہا مجرمین کو اےسی عبرتناک سزائیں دی جانی چاہے تھیں کہ پھر کوئی اےسی درندگی کا مظاہر کرنے کی جرت نہ کر سکتا اور پھر کوئی وحشت ناک سانحہ پےش نہ آتا۔ سرتاج نے اس کیس کی ابتدائی وکیل دیپکا سنگھ رجاوت جس کو روکنے کے لئے تمام فرقہ پرست وکلا لام بندہوگئے تھے۔مگراُس نے جس ہمت سے ان کامقابلہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ اور اُن تمام پولےس آفسران جنہوں نے جانفشانی،محنت اور اےمانداری سے اس کےس کی چھان بےن و تحقےقات کی کو مبارک باد پےش کرتے کہا کہ اگر اسی طرح شوپےاں کی آسےہ نےلوفر اور کنن پوشہ پورہ کےسوں کی تحقےقات حقےقت پر مبنی ہو جائے گی تو اُنہےں بھی ضرور انصاف ملےگا۔ انہوںنے مزےد کہا کہ جس طرح گجرات فساد مےں بلقےس بانو کو سپرےم کورٹ آف انڈےا سے انصاف ملا اسی طرح کنن پوشہ پورہ کی ماں بہنوں کو انصاف ملنا چاہئے ۔انہوںنے کہا ہے۔کچھ بی جے پی کے نہام نہاد لیڈر آج بھی اس فیصلے پر سوال کھڑے کر رہے ہیں ۔وہ ان بے شرم لوگوں کوچلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہے۔جو ہمیشہ لوگوں کو غلط بیانی سے گمرا کرتے ہیں۔جنہوں نے جموں کشمیرکرائم برانچ کو کشمیر کرائم برانچ کہا ہے۔اورجس کی سربراہی اس وقت جموںّہی کے ایک نہایت ہی ایماندار پولیس آفیسرانسپکٹر جنرل پولیس الوک پوری کررہے تھے۔مگریہ بے شرم فرقہ پرست ان سب کو کشمیری بتا رہے تھے۔ان کواتنا بڑا جرم وہ بھی مندر کے اندر نظر نہیں آرہا تھا۔رہا سوال جو مجرم چھوٹ گیا اگرچہ مجرمین کے بیانوں کے مطابق وہ بھی اس انسا نیت کوشرمسار کرنے والے جرم میں برابر کے شریک تھا ۔مگرشواہد ناکافی ہونے اور پولیس کے ثبوت مٹانے کی وجہ سے وہ بچ نکلا ہے۔اُس کی بھی دوبارہ جانچ کی جانی چاہے تاکہ کوئی بھی مجرم بچ نہ پائے۔جہاں اس انسا نیت کوشرمسار کرنے والے کیس نے ہندستان کی سپریم کورٹ کی بارایسوسی ا یشن ،جموں ہائی کورٹ کی بارایسوسی ا یشن ،کھٹوعہ کورٹ کی بارایسوسی ا یشن ،ہیرانگر کی اس وقت کی پولیس،اور بی جے پی کے وزاءسمیت بہت سارے فرقہ پرستوں کو ننگا کےا ہے۔وہیں بے شمار انسانیت دوست انسانوں کے جوش وجزبہ نے دنیا کودیکھا دیا ہے۔ہندستان میں ابھی انسانیت باقی ہے۔یہاں سب ہی نام نہاد وکیل انکو ش شرما جےسے بے ضمیر فرقہ پر ست انسان نما حیوان نہیں بستے ہیں۔محمدشرےف سرتاج نے کہا اگرچہ اس کیس کی نوعیت کے مطابق یہ سزا ئیںبہت کم ہیں مگرموجودہ سرکار جس کی سرپرستی ہندستان کے دوبڑے مجرم کررہے ہوں جہاں سادھوی پریگہ جسیے مجرمین کوپارلیمنٹ میں پہنچایا گیا ہوجہاںسپریم کورٹ کوبے بس کردیا گیا ہو آبی کوذاتی مفادت پرقربان کردیاگیا ہوجہان پرکوئی بھی ادارہ غیرجانبدار نہ رہا ہو ایسے میں عدالت کا یہ فیصلہ انصاف اورقانون کی جیت ہے۔سرتاج نے ان تمام انسانوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔جنہوں نے اپنی طاقت کے مطابق بلاکسی امتیازمذہب و ملت اس انسا نیت کوشرم سار کرنے والے کیس کوانجام تک لے جانے میں اپنا تعاون دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے ۔وادی کشمیر کی ان تمام ماوں بہنوں خصوصاً شوپےاں کی آسےہ نےلوفر اور کنن پوشہ پورہ کے کےسوں کی تحقےقات کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرئیں گئے۔تاکہ ان کو بھی انصاف مل سکے۔
 
 

 عالمی یو گا دن پر کیمپ کا اہتمام 

جموں // گورنمنٹ آیورویدک ہسپتال جموں کی جانب سے یو گا 2019 بین الاقوامی دن پر یوگا کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔کیمپ کا اہتمام ہسپتال کے یوگا ہال اندرا چوک میںسٹاف اورعام لوگوں کے لئے منعقد کیاگیا۔۔کیمپ کے دوران ایم ڈی یوگا ڈاکٹر انیل شرما نے متعد د بیماریوں کے متعلق ماہرانہ مشورہ دئے۔کیمپ میں دیو سنسکرتی وشوودیالیہ ہری دوار کے سکالروں نے متعدد یوگ آسنوں پر ڈیمانسٹریش دیا، جن میں یوکرانت ۔ پون کمار اور بھانو پرتاپ سنگھ ، گائیتری پریوار کے اشوک کمار گپتا بھی شامل تھے۔ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر ترن سنگھ بھی یوگا کیمپ میں شرکت کریں گے اور متعدد بیماریوں کی یوگا کے ذریعہ سے علاج کرنے کے لئے یوگا ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے۔چنانچہ ہسپتال شہر کے عقب میں واقع ہے،اسلئے لوگوں کی کافی تعداد کیمپ میں موجود رہتی ہے۔
 

گاندھی گلوبل فیملی نے شکنتلا جوشی کو خراج ادا کیا

جموں//جے اینڈ کے بھارت سکاوٹس و گائیڈز آڈیٹوریم میں گاندھی گلوبل فیملی کے بانی نائب صدر شکنتلا جوشی کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام میں معزز شہریوں ،دانشوروں ،سول سوسائٹی کے ممبروں ، سماجی کارکنوں ،این جی اوز اور میڈیا برادری نے بھی شرکت کی۔جے اینڈ کے بھارت سکاوٹس و گائیڈز کے ریاستی کمشنر آئی ڈی سونی نے شکنتلا کو خراج ادا کیا اور کہا کہ وہ ایک سنت تھیں جنھوں نے لوگوں کی خدمت کی ،ا ن کو بیدار کیا اور انہیں سچائی کے اعلیٰ سوچ سمجھائے۔انہوں نے مرحومہ کی زندگی کو دانائی، روحانیت اور مثبت سوچ کا ایک مجسمہ قرار دیا،جنھوں نے ہر ایک کی خدمت کی۔ڈی مانٹفورٹ یونیورسٹی یو کے کے سابقہ وائس چانسلراوراقوام متحدہ میںخصوصی جی جی ایف سفیر پروفیسر ڈومینیک شیلارڈ نے جوشی کو خراج عقیدت اداکیا۔پدم شری ڈاکٹر ایس پپی ورما نے شکنتلا جوشی کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہیں اپنا مینٹر قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً30سال قبل انہوں نے جوشی کی رہنمائی میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کوہر سال 2۔اکتوبر اور 30جون کو خراج عقیدت ادا کرنا شروع کر دیا ۔انہوں نے امن و رواداری کو فروغ دینے کےلئے انکے کاموں کی ستائش کی۔رامیشور مینگی ،ایسٹر ولیم ، راج بھارتی ،سہیل کاظمی، اشونی جوجرا نے بھی شکنتلا جوشی کو خراج عقیدت ادا کیا۔
 

بلونت ٹھاکور جنوبی افریقہ میں بھارت کے کلچرل سفیر تعینات 

نیوز ڈیسک
 
جموں // نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور کو وزارت خارجہ ،بھارت سرکار کی جانب سے جنوبی افریقہ کے لئے کلچرل سفیر تعینات کیا گیا ہے ۔ وہ ICCR'کے سوامی وویکا نند کلچرل سنٹر ،جہانس برگ (جنوبی افریقہ) کے تین سال کے لئے بطور سر براہ کام کریں گے بلونت ٹھاکور ریاست جموں و کشمیر سے ایسی کوئی کلچرل ہستی ہیں ،جو تیسرے انڈین تھیٹر ڈائریکٹر کی پوزیشن پر ہیں۔بھارت نے دیگرممالک کے ساتھ ثقافتی رشتے مستحکم کرنے کےلئے بیرون ممالک میں کلچرل مراکز قائم کئے ہیں،جن کا مقصد بھارت کے کلچرل ہیریٹیج کو بیرون ممالک میں فروغ دینا ہے۔بلونت ٹھاکو رکو پرفارمنگ آرٹس میں عزت افزائی کی گئی ہے ۔انہیں پہلے ہی پدم شری ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ 1960میں پیدا ہوئے بلونت ٹھاکور نے ملک میں بہت سے ڈراموں کے ہدایت کا ر رہے ہیں۔انہوں نے انڈین تھیٹر کو ایک نئی شناخت دی ہے۔
 

ویئر ہاﺅس مارکیٹ 20 

تا 23جون بند رہے گی

جموں //ٹریڈرز فیڈریشن وئیر ہاﺅس نہرو مارکیٹ ،جموں کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وئیر ہاﺅس 20 جون تا 23جون 2019 گرمائی تعطیلات کے لئے بند رہے گا۔فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری دیپک گپتا کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا کہ فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ زیر قیادت رتن لعل مہاجن ایک اجلاس میںاتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا کہ سالانہ گرمائی تعطیلات منانے کے سلسلہ میں وئیر ہاﺅس مارکیٹ 20 جون سے 23جون تک بند رہے گا۔اجلاس میںبتایا گیا کہ موسم گرما اپنے شباب پر ہے اور سکولوںو کالجوں میں بھی تعطیلات کئے گئے ہیں،اسلئے فیڈریشن نے بھی اپنے مشغول کاروبار میں سے اپنے اہل خانہ کےلئے وقت نکالنے کا فیصلہ کیا ۔وئیر ہاﺅس نہرو مارکیٹ اور سکے ملحقہ تھوک اناج منڈی بھی اس دوران تمام کاروبار کےلئے بند رہے گی۔
 

ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے 

بُزرگ شہریوں اور جوانوں کےلئے واکا تھان کا اہتمام

نیوز ڈیسک
 
جموں//ریاستی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس اور سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سرپرست اعلیٰ جسٹس گیتا متل کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی جموں کے اہتمام سے جموں یونیورسٹی میں بُزرگ شہریوں اور نوجوانوں کے لئے واکا تھان کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام کے اہتمام میں محکمہ سیاحت اور محکمہ صحت نے اپنا اشتراک دیا تھا۔اس موقعہ پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج جموں ونود چیٹرجی کول بھی موجود تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بُزرگ شہریوں کو زندگی کے تجربات حاصل ہوتے ہیں اور ہمیں اُن کے تجربات سے سبق حاصل کرنا چاہئے تا کہ ہم ایک بہتر دُنیا کی تشکیل ممکن بنا سکیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے تلقین کی کہ وہ بُزرگوں کے مشوروں پر عمل کریں۔اس موقعہ پر محکمہ صحت نے طبی اور نیم طبی عملے کے علاوہ ایمرجنسی ادویات اور ایمبولنس گاڑیاں بھی دستیاب رکھی تھیں۔ پروگرام کے دوران شرکاءسے یوگا اور ورزش کرائی گئی۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین نے اس واکا تھان میں شرکت کرنے والے70 سال سے زائد عمر کے کئی بُزرگ شہریوں کی عزت افزائی کی۔
 

منکوٹیا کا ایم سی اودہم پور کے5کونسلروں کو 

نا اہل قرار دینے کا مطالبہ 

نیوز ڈیسک
 
کٹھوعہ //ایم سی کٹھوعہ کے 5کونسلروں بشمول 4 کونسلروں اور ایک پریذیڈنٹ کو ناا ہل قرار دینے کےلئے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کی سراہنا کرتے ہوئے سابقہ ایم ایل اے و پینتھرز پارٹی کے صدرر بلونت سنگھ منکوٹیا نے کٹھوعہ طرز پر ہی میونسپل کمیٹی کے5کونسلوں کو بھی نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میںانہوں نے بتایا کہ لوگوں نے انکے حق میں میونسپل انتخابات میں ووٹ دئے ہیںلیکن انہوں نے لوگوں کے منڈیٹ کی بے عزتی کرتے ہوئے انتخاب جیت جانے کے بعد دیگر سیاسی پارٹی میں شمولیت کی ہے۔منکوٹیا نے الیکشن کمیشن سے ان 5کونسلروں کے خلاف جے اینڈ کے میونسپل ایکٹ2000 کے دفعہ 18 A (1) (a) کے تحت کاروائی کرتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پینتھرز پارٹی قانونی طریقہ سے الیکشن کمیشن کے ساتھ رابطہ کرے گی۔