تازہ ترین

ینگ پینتھرز کا محکمہ بجلی کےخلاف مظاہرہ

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//یہاں تالاب تلو میں ینگ پینتھرز کے کارکنوں نے محکمہ بجلی کے کلاف ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی اس علاقے میں لوگوں کو بلا خلل بجلی مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مظاہرین میں علاقہ کے متاثرین بھی شامل تھے جن کی قیادت ینگ پینتھرز کے ریاستی نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال جموں ویسٹ کے نائب صدر کپل دیو مہرہ کے ہمراہ کر رہے تھے۔مظاہرین محکمہ بجلی کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے۔اس موقعہ پر میڈیا ساے خطاب رکتے ہوئے پرتاپ سنگھ جموال نے کہا کہ ریوینیو کمپلیکس کے بالمقابل تقریباً24 گھر ہیں جنھیں بجلی کنکشن نہیں دیا گیا ہے،حالانکہ مقامی لوگوں نے رقم اکٹھا کر کے بجلی کے کھمبے ودیگر ایکومپمینٹس لگائے ہیں۔انہوں نے محکمہ پر اس علاقہ کے ساتھ امتیاز کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ محکمہ کو ان لوگوں نے یاد داشت پیش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔پرتاپ نے اس علاقہ کےلئے فوری بجلی کنکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ متعدد سکیموں کی باتیں کرتا ہے لیکن حقیقت میں محکمہ لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے، جس سے مقامی لوگوں میں محکمہ کے خلاف غُصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہا گر اس علاقہ کے لوگوں کو بجلی کنکشن فراہم نہیں کئے گئے ،تو وہ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو جائیں گے۔