تازہ ترین

این سی پی کی ٹرانسپورٹروں کے احتجاج کی حمایت

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں // نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ٹرانسپورٹروں کے احتجاج کی حمایت کی ہے ۔پارٹی کے سٹوڈنٹ ونگ کے نیشنل ایگزیکٹو ممبر و سماجی کارکن انجینئر ریشی کیلم نے دیگر پارٹی کارکنوںکے ساتھ ٹرانسپورٹروں کے احتجاج میں شرکت کی ،جو اپنے جائز مطالبات کےلئے ہڑتال پر ہیں۔این سی پی سٹوڈنٹ ونگ نے انکے جائز مطالبات کی حمایت کی اور گورنر سے اپیل کی کہ وہ انکے مطالبات پر غور کرے،تاکہ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔احجاج سے خطاب کرتے ہوئے ریشی کیلم نے کہا ہے کہ ریست جموں و کشمیر میں غلط سٹم کی وجہ سے آئے دن بند ہڑتال اب ایک معمول بن گیا ہے۔انہوںنے انتظامیہ سے اس معاملہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کی اپیل کی اور انسانیت پر انکے جائز شکایات کو حل کرے ،تاکہ عوام کو مشکلات نہ اُٹھانے پڑیں۔