تازہ ترین

باغبانی مارکیٹ کو فروغ دینے کےلئے رابطہ پروگرام

زرعی کسانوں کی طرز زندگی بہتر بنانے کےلئے اپنی منڈی ٹپیال میں اجلاس

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سانبہ//اپنی منڈی ٹپیال میںبدھ کے روزباغبانی مارکیٹ کو فروغ دینے کےلئے فصل اُگانے والوں کے لئے رابطہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس کا اہتمام محکمہ باغبانی اور باغبانی پلاننگ و مارکیٹنگ نے ضلع ترقیاتی کمشنرسشما چوہان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا تھا،تاکہ اپنی منڈی ٹپیال کو آنے والے آموں کے موسم کے لئے فعال بنایا جا سکے۔ایس ڈی ایم گگھوال رتو گپتا، سی ایچ او سوشیل انگو رانہ، ایریا مارکیٹنگ افسر پریہ درشنی پریہار ،ایس ایم ایس کے وی کے نرجا کماری، سائنٹسٹ سنجے کھجوریہ ، کے وی کےAGMOسانبہ انجو ورما ، ایچ ڈی او گگھوال راکشی کمار، اپنی منڈی ٹپیال کے حال ہی میں تشکیل دی ہوئی مقامی منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران اور مقامی کسانوں /باغ مالکان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایس ڈی ایم گگھوال نے زرعی کسانوں سے اپنی منڈی ٹپیال میں کسانوں کےلئے خصوصی طور سے تیار کردہ سہولیات کا استفادہ لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر ذاتی طور سے سرکار کی ان سکیموں او رپروگراموں کی نگرانی کر رہی ہے،تاکہ ضلع کے کسانوں کے طرزز ندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔اے ایم او جموں ۔سانبہ۔کٹھوعہ پریہ درشنی شرما نےکٹائی کے بعد متعدد سکیموں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کسانوں سے محکمہ کی جانب سے کسانوں کا استحصال روکنے کےلئے تیار رکدہ نیشنل ہائی وے سائڈ سہولیت کا استفادہ لینے کو کہا۔AGMO سانبہ نے نو تشکیل شدہ مقامی منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران کا تعارف کرایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کمیشن ایجنٹ زرعی کسانوں سے کمیشن حاصل نہیں کر سکتا ہے۔اگر کسی کسان سے کمیشن وصول کیا جاتا ہے ،تو وہ سانبہ میں محکمہ کے افسروں سے رابطہ کر سکتا ہے۔