تازہ ترین

اگلا وزیر اعلیٰ جموں سے ،آدتیہ ٹھاکرے کی خواہش

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے جموں و کشمیر یونٹ نے بدھ کے روز یہاں اپنے یوتھ صدر آدتیہ ٹھاکرے اور قومی آرگنائزر گلاب چند دوبے کا جنم دن منانے کے لئے ریاستی سیکرٹری جنرل منیش ساہنی،نائب صدر سرجیت سنگھ ،میناکشی چھبر و پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروںکی قیادت میںایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے دوران کیک کاٹ کر دونوں لیڈروں کو نیک خواہشات پیش کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے میڈیا افراد کو اپنے لیڈروں کےلئے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دونوں لیڈران ریاست میں امن و خوشحالی کی تمنا کرتے ہیںاور انکی خواہش ہے کہ ریاست کا اگلا وزیر اعلیٰ جموں سے ہو۔ساہنی نے مزید کہا کہ اب وہ دن دور نہیں ہے جب جموں کو اپنا پورا حق ملے گا۔تقریب میں یش پال کھجوریہ ،وکاس، راجو چودھری، اشوک کمار،پنکج ساہنی،بلونت سنگھ ،سکندر سنگھ ،دلجیت سنگھ بھی موجود تھے۔