تازہ ترین

آرمی پبلک سکول نگروٹہ میں ماحولیات پر پروگرام

ایک سال میں میراتھن ، نیچر واک ،لیکچروں کے علاوہ 12000 پودوںکی شجر کاری کی

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یوگیش سگوترہ
 
جموں //فوج کی نگروٹہ میں مقیم وائٹ نائٹ کور نے جموں کے عوام سے ماحول کومحفوظ رکھنے اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنے پر زور دیا ہے۔وائٹ نائٹ کور کی ماحولیاتی بیداری مہم جسے وائٹ نائٹ آرمی وائیوز ویلفیئرایسو سی ایشن کی زونل صدر ڈاکٹر بندیتا سنگھ نے ”پریورتن “ کے نام سے پکارا ۔ جنرل افسر کمانڈنگ 16 کور لیفٹننٹ جنرل پرمجیت سنگھ جموں خطہ میں گذشتہ ایک سال سے ماحولایات کے متعلق بیداری پروگرام چلا رہے ہیں، جس کے تحت فوج نے میراتھن ، نیچر واک ،لیکچروں کے علاوہ نگروٹہ میں12000 پودوںکی شجر کاری کی ہے۔کور نے اب نگروٹہ کے باشندوں کو اپنے گرد و نواح کو سر سبز رکھنے کےلئے بیداری لائی ہے۔اس سلسلہ میں آرمی پبلک سکول نگروٹہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس کے تحت متعدد مقامات پر گلی نکڑ پیش کئے گئے، جس کے ذریعہ سے لوگوں کو ماحول کو محفوظ رکھنے کی اہمیت اجا گر کی گئی۔اس موقعہ پر وائٹ نائٹ آرمی وائیوز ویلفیئر ایسو سی ایشن کی زونل صدر ڈاکٹر بندیتا سنگھ نے طلاب کی بذات خود عزت افزائی کی ۔