تازہ ترین

جے کے بینک فٹبال ٹیم میں بھرتی کیلئے ٹی آر سی گراؤنڈ میں ٹرائلز شروع

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
سرینگر// ریاست میں کھیلوں میں فروغ دینے کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اور اپنی ادارتی فٹبال ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی بھرتی کیلئے  جموں و کشمیر بینک نے آج نئے کھلاڑیوں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جس کیلئے14 جون تک سرینگر کے ٹی آر سی گراؤنڈمیں ٹرائلز کا  انعقاد ہورہا ہے۔  ریاست کے طول و عرض سے آئے 77 تجربہ یافتہ ہنر مند کھلاڑیوں نے پہلے روز اِن ٹرائلز میں شرکت کی جن کی نگرانی ملک کے سر کردہ  فٹ بال ماہرین کر رہے تھے جن میں بھارتی قومی ٹیم کے گول کیپر اور ویسٹرن انڈین فٹبال ایسو سی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہینری مینز ، سابق انٹر نیشنل کھلاڑی  خالد جمیل اور یوسف انصاری قابل ذکر ہیں۔ ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کوپرکھنے کیلئے جے کے بینک فٹبال ٹیم سے وابستہ کئی سینئر کھلاڑی بھی میدان میں موجود تھے۔ تین دنوں تک جاری ر ہنے والی ان ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مختلف زاویوں  سے دیکھا جائے گا  اور مکمل  جانچ کے بعد کھلاڑیوں کو  جے کے بینک فٹبال ٹیم میں منتخب کیا جائے گا۔ ان ٹرائلز میں شامل ہونے کیلئے بینک نے اُن پچیس سال سے کم عمرکھلاڑیوں سے درخواستیں طلب کی تھیں جنہوں نے کم سے کم تین مرتبہ کسی نیشنل ٹورنامنٹ میں ریاست کی نمائندگی کی ہو یا انٹر یونیورسٹی یا آئی لیگ یا ملک کی قومی ٹیم میں کھیلا ہو۔