اننت ناگ جنگجو حملے میں 3 فورسز اہلکار ہلاک، پولیس آفیسر سمیت 5زخمی

12 جون 2019 (16 : 06 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبے میں بدھ کو جنگجوئوں کے ایک حملے میں 3سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اس حملے میں اطلاعات کے مطابق پولیس سٹیشن صدر، اننت ناگ کے ایس ایچ او, ارشد خان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

ضلع اسپتال اننت ناگ کے ذرائع کے مطابق دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو وہاں مردہ حالت میں پہنچایاگیا۔

اطلاعات کے مطابق کم سے مزید تین اہلکار اور  ایک  راہ  چلتی  لڑکی  بھی  اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں تاہم حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اطلاعات میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ قصبہ کے کے پی روڑ پر پیش آئے اس واقعہ میں ایک جنگجو بھی جاں بحق ہوگیا ہے تاہم اس کی بھی حکام نے تصدیق نہیں کی ہے۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور آپریشن جاری ہے ۔

  

 

تازہ ترین