وسطی کشمیر میں طوفانی ہوائوں سے شہری جاں بحق،دو زخمی

12 جون 2019 (25 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں تیز ہوائوں سے ایک درخت اکھڑ کر ایک ٹینٹ پر گر آیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

 حکام کے مطابق محمد یوسف کلاڈا ولد عبدالغنی کلاڈا ساکنہ راجوری ،کنڈ علاقے کے رامواری میں ایک ٹینٹ میں موجود تھا جس پرایک بھاری درخت ٹینٹ پر گر آیا۔

اس کے دو رشتہ دار بھی اس حادثے میں زخمی ہوگئے جن کی شناخت غلام حیدر ولد دائود اور عبد الطیف ولد محمود ساکنان راجوری کے طور ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ غزشتہ رات کے دوران وادی بھر میں تیز ہوائیں چلیں اور موسلادھار بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کافی نقصان کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔

 

تازہ ترین