تازہ ترین

مان تلائی میں 13واں مفت یوگا و طبی کیمپ کا اہتمام

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //اپرنا یوگ آشرم کے بانی دھریندر برہمچاری کی 25ویں برسی منانے کے موقعہ پر مان تلائی میں 13واں مفت یوگا و طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ ڈوگر ہیریٹیج سوسائٹی اودہمپور کی جانب سے یوگا ماہر ین چھجو رام ، پروفیسر چودھری اور سنیل شرما کی مشترکہ کاوشوں سے منعقد ہوا ہے۔تمام یوگ آسنوں کے علاوہ یوگ کے اصل مرحلوں کو بھی کیمپ میں دکھا یا گیا ،کیمپ میں 200 سے زائد لوگوں نے شرکت کی ،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔اس موقعہ پر مفت لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر ایم ایل شرما ، سرجنوں ڈاکٹر کے سی شرما نے 62 مریضوں کا معاینہ کیا  اور ڈاکٹر اوما شرمانے امراض خواتین کی م ریضوں کا معاینہ کیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کئے۔جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ نائر نے مان تلائی کو بین الاقوامی یاگا مرکز بنانے کیلئے جاری کام کا معاینہ کیا ،جسکے لئے انہوں نے عدالت میں عرضی دائر کی تھی۔