تازہ ترین

مئیر نے شہر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//جموںمیونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا نے لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے مختلف محکموں کے انجینئروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرکے جموں شہر کو جاب نظر بنانے کے لئے متعدد پروجیکٹوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اجلاس میں چیف انجینئر پی ایچ ای ونود گپتا، چیف انجینئر اریگیشن و فلڈ کنٹرول، و ایگزیکٹو انجینئرون و اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں نے بھی شرکت کی۔ جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے  اجلاس میں بتایا کہ مصنوعی جھیل بنانے کا کام میسرز جی آر انفرا پروجیکٹس لمیٹڈ کو الاٹ کیا گیا تھا لیکن باوجود اقرار نامہ کے مذکورہ فرم نے یہ کاکم تکمیل نہیں کی ہے،جس کی بنا پر انکا یہ ٹھیکہ منسوخ کیا گیا ہے۔اب گورنر کے مشیر کی مداخلت سے تجدید شدہ منصوبہ بنایا گیا ہے ،جسے آئی آئی ٹی روڑکی نے تشکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی جھیل تکمیل ہونے کے ساتھ ہی جموں میں سیاحت کو فرغ ملے گا۔ انہوں نے اجلاس میں موجود انجینئروں سے تما پروجیکٹوں کو مقررہ معیاد میں تکمیل دینے کی ہدایت دی۔