تازہ ترین

محکمہ سکول تعلیم کے انچارج کیڈرز کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //سکولی تعلیم محکمہ کے انچارج کیڈرزکی جانب سے منگل کے روز یہاں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں انچارج لیکچراروں، ہیڈ ماسٹروں، ریٹائرڈ انچارج افسروں و JKGTFممبروں نے بھی شرکت کی۔شرکا نے محکمہ سے تمام کیڈر کو باقاعدہ بنانے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان میںسے بعض 2007 میں ہی ریٹائر ہوئے ہیں جبکہ کئی اللہ کو بھی پیارے ہو گئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیڈرز کے چیئرمین امر ناتھ ٹھاکور نے کمشنر/سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم پر سرکاری حکم نامہ 114-GAD of 2019 بتاریخ 23/1/2019 کو لاگو کرنے کا بھی مطالبہ کیا ،جس کی رو سے تمام انچارج کیڈر کو باقاعدہ بنانے کیلئے ایک اجلاس منعقد کرنے کو کہا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جب تمام لوازمات جیسے کہ کام و چال و چلن ، خالی اسامیاں ، ویجی لنس کلیرنس ،سینیارٹی لسٹ وغیرہ پورے ہیں تو کیڈر کو باقاعدہ نہ کرنے کی کیا جوازیت ہے۔انہوں نے کہا کہ انچارج کیڈر کو باقاعدہ نہ بنا کر محکمہ انکو پریشان کرنا چاہتی ہے ،جو کسی بھی صورت میںبرداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ریاست کے چیف سیکرٹری نے بھی تمام سیکرٹریز سے کہا ہے کہ وہ 30جون 2019  تک ڈی پی سئیز مکمل کریں ۔ٹھاکور نے مزید کہا کہ محکمہ ان ہدایات پر بھی عمل نہیں کرتی ہے ،جسکی وجہ سے محکمہ کے تقریباً8000 انچارج کیڈرمیں ناراضگی پائی جاتی ہے۔اجلاس میں سرکار سے انتباہ کیا گیا کہ اگر انہیں  30جون 2019   تک باقاعدہ نہیں بنایا گیا، تو وہ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو جائیںگے۔شام لعل، اشونی کمار،پریم چند، ملکھ راج ،رومیش چندر و دیگران نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔