تازہ ترین

وِجے کمار اور شرما نے ایس کے پی اے اودہم پور میں

اٹیسٹیشن کم پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائینہ کیا

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اودہم پور//شیر کشمیر پولیس اکیڈیمی اودھمپور میں آج بارہویں بیچ کے ڈپٹی سپر انٹنڈنٹوں ، پی ایس آئی / پی اے ایس آئی کے 22ویں اور بی آر ٹی سی لیڈیز کے ساتویں بیچ 2018-19ء کی اٹیسٹیشن کم پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔گورنر کے مشیر کے وِجے کمار اِس تقریب پر مہمان خصوصی جبکہ ایک اور مشیر کے کے شرما مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔اس سے پہلے کے وِجے کمار نے پاسنگ آوٹ پریڈ پر سلامی لی اور اِس کا معائینہ کیا۔ اس کے بعد حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، ڈائریکٹر ایس کے پی اے اودھمپور ایم ایس سلاریہ کے علاوہ پولیس ، فوج ، سی آر پی ایف، ائیر فورس اور سول انتظامیہ کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کے وِجے کمار نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کرنے کے لئے اِن پولیس افسروں اور اہلکاروں کو مبارک باد دی۔اپنے خطبے میں اُنہوں نے جے کے پولیس کے پیشہ وارانہ طرز عمل کی تعریف کی۔ اُنہوں نے تربیت دینے میں ایس کے پی اے کے رول کو بھی سراہا۔ اُنہوں نے تربیت کے عمل میں نظم وضبط کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔دریں اثنا گورنر کے مشیر کے کے شرما نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور کہا کہ گورنر اِنتظامیہ نے پولیس اہلکاروں اور اُن کے کنبے کی بہبودی کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔اُنہوں نے تربیت پانے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اِن پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران عوام دوست طرز ِعمل اختیار کریں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بھی تربیت پانے والوں کو مبارک باد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا  اِظہار کیا۔ ڈی جی پی نے تربیت پانے والوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں اور جموں وکشمیر پولیس کی توقعات پر پورا اترنے کے مزید تن دہی اور لگن سے کام کریں۔ڈائریکٹر ایس کے پی اے نے اِس موقعہ پر اپنے اِستقبالیہ خطبے میں تربیتی عمل کے مختلف پہلوئوں کا خاکہ پیش کیا۔ بعد میں کے وِجے کمار نے تربیتی پروگرام کے دوران بہترین کارکردگی دِکھانے والوں میں میڈل تقسیم کئے۔