تازہ ترین

اودہم پور میں پینے کے پانی کی قلت

پینتھرز پارٹی کا مٹکا پھوڑیلی کا اہتمام

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اودہم پور//اودہم پور حلقہ میں پانی کی قلت کو لیکر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف پینتھرز پارٹی نے بطور احتجاج ’’مٹکا پھوڑ‘‘ریلی کا اہتمام کیا ۔ سابقہ ایم ایل اے و این پی پی کے صدر بلونت سنگھ منکوٹیاکی قیادت میں مظاہرین نے سلاتھیہ چوک سے ’’مٹکا پھوڑ‘‘ریلی کا اہتمام کیا، جو اندرا چوک میں اختتام پذیر ہوئی،جہاں پر مظاہرین نے بطور احتجاج مٹکے پھو ڑ ڈالے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اودھم پور و ملحقہ پنچایتوں میں پانی کی سخت قلت ہے اور موسم گرما میں یہ مسئلہ اور بھی سنگین بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں پانی کی قلت کو لیکر ہا ہا کار ہو رہی ہے اور محکمہ صحت عامہ اس جانب ان دیکھی کر رہی ہے۔منکوٹیا نے الزام لگایا کہ گذشتہ چار برسوں سے اودہم پور میںلوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بعد میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے منکوٹیا نے کہا کہ گورنراودہم پور کا دورہ کرنے والے ہیں ،جس کے لئے پینتھرز پارٹی نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورا نہیں پانی کی قلت سے واقف کریں گے۔مظاہرین میں جنرل سیکرٹری سکھ دیو سنگھ ،سینئر لیڈر امر ناتھ مہرہ، سیکرٹری دھنی رام اتری،ضلع یوتھ صدر جگدیو سنگھ جگا، رام پال بھگت، سنیل گڈا، سردار منجیت سنگھ، رام پرساد، یش پال، نریش کمار، پون سنگھ ، کونسلران سنیل پروچ، سمنیک بھسین، آشا دیوی ،جگدیش کمار، دشن کمار و دیگران بھی شامل تھے۔