تازہ ترین

دینشور شرما گورنر سے ملاقی

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سری نگر//ریاست کے خصوصی مذاکرات کار دینشور شرما نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔ شرما نے گورنر کو ریاست کے لوگوں کے ترقیاتی و سیاسی معاملات کے بارے میں حاصل کی گئی اپنی رائے سے آگاہ کیا۔ گورنر اور شرما نے ریاست کی اندرونی سلامتی صورتحال اور ریاست کی مجموعی ترقی کے علاوہ انتظامیہ میں جواب دہی اور شفافیت واپس لانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شری امرناتھ جی یاترا کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کے سلسلے میں کئے  جارہے انتظامات پر بھی بات چیت کی۔