تازہ ترین

امر ناتھ یاترا۔ 2019

۔27 بچاؤ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 سری نگر//گورنر ستیہ پال ملک کی ہدایت پر امر ناتھ شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر امنگ نرولہ نے ایک میٹنگ کے دوران یاترا 2019 کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بچاؤ سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ امنگ نرولہ نے اس موقعہ پر گورنر کو بتایا کہ آنے والی یاترا کے دوران کُل 27 بچاؤ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی جنہیں جے اینڈ کے آرمڈ پولیس ، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف سے لیا جائے گا اور انہیں تمام آلات سے لیس کیا جائے گا جن میں آکسیجن سلینڈر بھی شامل ہیں ۔ 11 ماؤنٹین بچاؤ ٹیم کو جے اینڈ کے آرمڈ پولیس سے لیا جائے گا تا کہ وہ خواتین اور بیمار یاتریوں کی مدد کر سکیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 12 ایولانچ ریکسیو ٹیم جن میں سٹیٹ ڈیساسٹر رسپانس فورس کی 11 ٹیمیں اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم شامل ہے کو دونوں روٹوں پر تعینات کیا جائے گا ۔ ان میں سے 7 ٹیموں کو چندن واڑی ، پسو ٹاپ ، زوجی بل ۔ ناگا کوٹی ، شیس ناگ ، ایم جی ٹاپ ، پنج ترنی اور پوتر گپھا میں تعینات کیا جائے گا اس کے علاوہ پانچ ٹیموں کو بال تل ، دومیل ، ریل پتری ، براری مرگ اور سنگم ٹاپ پر تعینات کیا جائے گا ۔ این ڈی آر ایف کی چار سرچ اور ریسکیو ٹیموں کو بھی پہلگام ، چندن واڑی ، شیس ناگ ، پنج ترنی اور بال تل میں تعینات کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ بچاؤ ٹیموں کو دس سے 15 تک اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے تا کہ موثر عمل آوری یقینی بنائی جا سکے ۔ گاندر بل اور اننت ناگ اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی کے احکامات جاری کریں گے ۔ میٹنگ میں مزید فیصلہ لیا گیا کہ یاترا علاقے میں سی اے پی متعارف کیا جائے گا جو سونہ مرگ اور چندن واڑی کے ایمر جنسی اوپریشن مراکز کے ساتھ جُڑا ہو گا اور جس کی بدولت تمام یاتریوں کو ہنگامی صورتحال کے دوران ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ان روٹوں پر پریارٹی کال روٹنگ پورٹل بھی نصب کیا جائے گا جس کی بدولت ڈیساسٹر منیجمنٹ سے جُڑے افسران کی معاونت کی سہولیات بھی فراہم ہوں گی ۔ امنگ نرولہ نے گورنر اور ایس اے ایس بی کے چئیر مین کی طرف سے پچھلی یاترا کے دوران بچاؤ ٹیموں کی اُن کاوشوں کو سراہا جن کے تحت بہت ساری قیمتی جانیں بچائی گئیں ۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی پی وی کے برڈی ، سی کے آر شلیندر پی سنگھ ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف بی کے جھا ، ڈی آئی جی بی ایس ایف انوپ کمار سونی ، ایڈیشنل سی ای او ایس اے ایس بی عامر علی ، ڈائریکٹر ڈیساسٹر منیجمنٹ جے اینڈ کے کرنل کلبیر سنگھ ، ڈپٹی سی ڈی آر ، ہیڈ کوارٹر 3 ایس ای سی ٹی آر آر ، کرنل آر آر لڈھا ، سی او 8 کماؤ ں ، کرنل سنجیو ، ڈپٹی سی ڈی آر ہیڈ کوارٹر 1 سیکٹر آر آر خالد جہانگیر ، ڈی سی اننت ناگ الطاف احمد خان ، ایس ایس پی اننت ناگ حشمت علی میٹنگ میں موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر گاندر بل خلیل احمد پاسوال اور ایس ایس پی گاندر بل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔