تازہ ترین

گلوبل پیس آرگنائزیشن کے زیراہتمام مہورمیں رورل ایجوکیشنل کنکلیوکاانعقاد

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہدملک
مہور//گلوبل پیس آرگنائزیشن نے دیہی علاقوں میں معیارتعلیم بہتربنانے کے مقصدسے محکمہ سکولی تعلیم کے اشتراک سے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول مہورمیں ایک روزہ رورل ایجوکیشنل کنکلیوکاانعقادکیاجس کامقصد نظام تعلیم ،مسائل اوران کے ازالہ کے بارے میں تبادلہ خیال کرناتھا۔ اس دوران پروگرام میں مہورکے پہلے آئی اے ایس آفیسر بابرعلی چوگاٹہ مہمان خصوصی تھے۔بابرعلی چوگاٹہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ بہترنظام تعلیم سے ہی علاقے کی تعمیروترقی اورسماج میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔پروگرام کے آغاز میں کے اے ایس افسررفیق احمدجرال نے مہمانوں کااستقبال کیااورموجودہ تعلیمی نظام اورصورتحال کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں تعلیمی نظام کی بھی عکاسی بھی کی۔اس موقعہ پر محمداشرف نواز، پروفیسرشوکت احمد، آرکے ٹڈیال منصف مجسٹریٹ مہور ،علی حیدرشاہ سکاسٹ سکالر، تحصیلدارمہور نربھے شرمااورایڈوکیٹ سرورمیرنے موضوع سے متعلق تاثرات پیش کئے۔شیخ الطاف حسین چیئرمین گلوبل پیس آرگنائزیشن نے دیہی علاقوں میں معیارتعلیم بہتربنانے کے حوالے سے تنظیم کی سرگرمیوں کی جانکاری شرکاء کودی۔انہوں نے تین فریقین یعنی اساتذہ، طلبااوروالدین پرزوردیاکہ وہ بہترتال میل کے ذریعے بچوں کوبہترتعلیم دلوانے میں اپنارول اداکریں۔گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول گوٹہ، چانا، مہور، بلمت کوٹ اوردرماڑی کے بچوں نے ’’سوشل میڈیااے بون آر اے بین ‘‘،رورل ورسزاربن ایجوکیشن، وومن امپاورمنٹ جیسے موضوعات پرمنعقدہ مباحثوں میں حصہ لیا۔اس دوران شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے پرگورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول کے مدثرکوپہلی پوزیشن کاانعام دیاگیا۔اسی طرح کوئز مقابلے میں پہلاانعام گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول بگا کے طالب علم کوپہلاانعام دیاگیا۔اس موقعہ پر سینئروکیل اورصدربارایسوسی ایشن مہورکے صدرعبدالغنی بٹ  اورشبیراحمدجرال بھی موجودتھے۔اس دوران نظامت کے فرائض محمدافضل جرال اوراصغرنوازنے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک پرنسپل ہائرسکینڈری سکول مہوربی ایل ٹھاکرنے پیش کی۔