تازہ ترین

چیف سیکرٹری کا دورۂ رام بن

امرناتھ یاترا انتظامات،قومی شاہراہ فورلین پروجیکٹ اوراقامتی مقامات کاجائزہ لیا

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

رام بن/چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ضلع رام بن کا دورہ کیا اور وہاں قائم لنگر اور اقامتی مقاما ت کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے ضلع میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات ،قومی شاہراہ پر چار گلیاروں والے پروجیکٹ کی پیش رفت اور ضلع کیپکس بجٹ کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے میٹنگ کے دوران ضلع کی مجموعی ترقی اور بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آور ی کا بھی جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری کے ہمراہ صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ، ڈپٹی کمشنر اودھمپور ڈاکٹر پیوش سنگلا، اے ڈی سی رام بن ڈاکٹر بشارت حسین،ایس ایس پی ٹریفک ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے افسران ، تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ دیگر ضلع افسران بھی تھے۔چیف سیکرٹری نے میٹنگ میں ’’ بیک ٹو ولیج‘‘ کو جاری کرنے کے مقاصد بیان کئے۔ اُنہوں نے کہاکہ پنچایتوں کو استحکام بخشنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے اِس پروگرام کو شروع کیا ہے جس کے تحت 4500پنچایتیں لائی جائیں گی اور اس کا آغاز 20؍ جون سے 27؍جون کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ریاستی گزیٹیڈ افسران کے ساتھ لوگ اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہو۔ چیف سیکرٹری نے اس موقعہ پر دیہی ترقی ، تعلیم، صحت اور باغبانی محکموںکی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے متعلقہ چیف ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں بچوں کی شرح کے اندراج میں اضافہ کرنے کے علاوہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔سی ایچ او کو ہدایت دی گئی کہ وہ ضلع میں باغبانی سرگرمیوں میں تیزی لائیں تاکہ متعلقہ کسان مستفید ہوں۔چیف سیکرٹری رام بن میں ترقیاتی سکیموں کی مؤثر عمل آوری کے لئے ڈپٹی کمشنر رام بن کی کوششوں کی سراہنا کی۔اُنہوں نے ڈی سی رام بن کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔ چیف سیکرٹری نے یاترا کے سلسلے میں کئے جارہے سلامتی اور ٹریفک انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف سیکرٹری کو ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے چیف سیکرٹری کو ناشری اور بانہال کے درمیان رُکاوٹوں اور اُس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی تفاصیل پیش کیں۔اُنہوں نے چیف سیکرٹری ضلع ہسپتال رام بن میں ڈاکٹر وں ، ریکوری وین،واٹر ٹینک اور آلات کی کمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔چیف سیکرٹری نے اس سلسلے میں تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دی۔