تازہ ترین

زرداری کو 11 دن کی نیب ریمانڈ پر بھیجا گیا

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اسلام آباد// فرضی کھاتہ معاملے میں گرفتار پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو منگل کو احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی گیارہ دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی مستقل ضمانت کی عرضی خارج کئے جانے اور گرفتار ی کی اجازت دینے کے بعد پیر کو نیب نے گرفتار کیا تھا۔ زرداری کو آج قومی احتساب بیورو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ نیب افسران نے عدالت سے نیب کی 14 دن کے ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین زرداری کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد کے سامنے پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران نیب نے سابق صدر کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ نیب کے وکیل مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ بینک افسران کی مدد سے فرضی بینک کھاتے کھولے گئے ۔ وکیل نے کہا ہے کہ زرداری کو گرفتار کیا گیا ہے اور جانچ کے لئے ان کا ریمانڈ ضروری ہے ۔ زراری نے عدالت سے نیب جیل میں سہولیات کی درخواست کی۔ انہوں نے ایک معاون اور طبی سہولت فراہم کرنے کی بھی درخواست دی ہے ۔ عدالت نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد زرداری کو نیب کے گیارہ دن کی ریمانڈ پربھیجنے کا حکم دیا اور انہیں اب 21 جون کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔یو این آئی