تازہ ترین

بزرگ شہریوں کے ساتھ ہمدردانہ برتائو | ’’احاطۂ وقار‘‘ چھانہ پورہ میں پروگرام کا انعقاد

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//بزرگ شہریوںکے ساتھ شفیق اور ہمدردانہ برتائو کرنے اور اُن کے ساتھ ناقابل برداشت سلوک کے واقعات کو روکنے کے لئے 15جون کو ایک جانکاری دن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس مناسبت سے کل احاطہ وقار چھانہ پور ہ میں چیف جسٹس ہائی کورٹ جموںو کشمیر گیتا مِتل کی ہدایت کے تحت ’’ایج وِد ڈگنٹی‘‘ کی مناسبت سے ایک مہم کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی رسم چیرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی عبدالرشید ملک نے سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر عدنان سید،متعلقہ سرکاری آفیسران اور کئی بزرگ شہریوں کی موجودگی میں انجام دی۔اس موقعہ پر بزرگ شہریوں کے لئے ایک کثیر رُخی خدمات مرکز کا قیام عمل میںلایا گیا جس کے تحت بزرگوں کے لئے طبی چیک اپ ،مفت قانونی امداد،آدھار اندراج،سماجی بہبودمحکمے کی طرف سے بہبودی سکیموں،جموںوکشمیر بنک سسٹنس بوتھ اورسی ایس سی سہولیات موقعہ پر ہی دستیاب رہیں گی۔یہ مہم 15جون تک جاری رہے گی۔ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے پروگرام کااہتمام کیا۔