تازہ ترین

امام خمینیؒ کی 30ویں برسی | سینتور ہوٹل میں کانفرنس،ایران کے علماء کی شرکت

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//دنیاے اسلام کی تحریک و تاریخ ساز شخصیت بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی 30ویں برسی کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ جامعہ باب العلم کے اہتمام سے ہوٹل سنطور میں پر وقار بین الاقوامی امام خمینی ؒ کانفرنس کا انعقاد ہوا جسکی صدارت انجمن کے صدرآغا سید حسن نے کی۔مشہور نعت خوان غلام حسن غمگین نے بارگاہ رسالتؐ میں گل ہاے عقیدت نذر کئے ۔ جن معزز شخصیات نے امام خمینیؒ کو خراج نذر کیا ان میں اسلامی جمہوری ایران کے بلند پایہ عالم دین چانسلر یونیورسٹی آف فرقہ مذاہب اور مہمان خصوصی آیت اللہ ڈاکٹر محمد حسین مختاری ،حرم امام رضا ؑکے نمائندہ ڈاکٹر غلام رضا رئیساں ، ڈاکٹر احمد راہدار ریسیرچ اسکالر دانشگاہ باقر العلوم ،جواہر لال یونیورسٹی کے پروفیسر راما کرشنن ،سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے معروف پروفیسرنور احمد بابا ، سابقہ جج جسٹس حکیم امتیازحسین اور غلام حسن بابا ماگام شامل ہے ۔ڈاکٹر یحیٰ جہا نگیر اور ،سینئر صحافی احمد علی فیاض نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔ آغا سید حسن نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ بلا لحاظ مذہب و ملت مظلومین عالم کے پر خلوص ہمدرد اور ترجمان تھے دینا کی مظلوم اقوام کی حالت زار اور دنیاے اسلام میں مغربی قوتوں کے تباہ کن اثر و نفوذ اور استکباری قوتوں کی ملت اسلامیہ کے خلاف تہذیبی جارحیت نے امام خمینیؒ کو ایران میں اسلامی انقلاب برپا کرنے کی تحریک و ترغیب دی شاہ ایران کو اپنا آلہ کار بنا کر امریکہ اور برطانیہ خطے میں نام نہاد نئے مشرقی وسطیٰ کی تشکیل کی راہوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مصروف عمل تھا اگر ایران سے شہنشایت کا خاتمہ ہو کر اسلامی انقلاب برپا نہ ہوتا تو اسرائیل کے پڑوسی مسلمان ممالک صہیونی جارحیت کا شکار ہو کر اپنا جغرافیائی وجود کھو چکے ہوتے۔اس موقعہ پررئیس دانشگاہ مذاھب اسلامی آیت اللہ ڈاکٹر محمد حسین مختاری و جامعہ باب العلم کے نمائندہ سید عابد حسینی کے درمیان دو معا ہدے طے پائے جنکے تحت کشمیری زائیرین اور ایرانی حو زات علمیہ میں حصول تعلیم کے خواہش مند طلاب کو خصوصی رعائتیںاور سہولیات بہم رکھی جائیں گی ۔