تازہ ترین

غفران میموریل کرکٹ چمپئن شپ کاآغاز آج سے

دلہن کی طرح سجا سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے تیار

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نصیراحمدکھوڑا

نیپال اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کی شرکت متوقع 

ڈوڈہ//ریاست جموں وکشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ 15برسوں سے آئی پی ایل کی طرز پرغفران میموریل کرکٹ چیمپئن شپ کاانعقادکیاجارہاہے اورامسال چیمپئن شپ کاآغاز آج ہوگاجس کیلئے انتظامیہ اورینگ سٹارکرکٹ کلب کے اراکین وعہدیداران ودیگرذمہ داران ومنتظمین نے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے ہیں اورڈوڈہ کے وسط میں واقع سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ کوخوبصورتی کے ساتھ سجایاگیاہے۔اس چیمپئن شپ ملک کی دیگرریاستوں اورریاستی ٹیموں کے علاوہ  بنگلہ دیش اورنیپال کی غیرملکی ٹیموں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق کھیل کے میدان کوجھنڈیوں ، اشتہاروں اوربینرزکے ساتھ سجایاگیا۔ریاست سے باہرسے آنے والی ٹیموں کیلئے الگ سے خیمے نصب کئے گئے ہیں۔کمینٹری بکس، لائیوسکور،ویڈیوانسٹالس وغیرہ کی سہولیات میچوں کے دوران دستیاب رکھی گئی ہیں ۔وی آئی پی مہمانوں کیلئے الگ سے بیٹھنے کاانتظام ہے جبکہ ضلع انتظامیہ اورپولیس کی طرف سے منتظمین کوبڑے پیمانے پرتعاون حاصل ہے اوراہم ضروری سامان پولیس طرف سے نصب کیاگیاہے جس کی انتظامیہ کمیٹی ضلع انتظامیہ اورجموں وکشمیرپولیس کی ممنون ہے۔چیمپئن شپ کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹرساگرڈی ڈائیفوڈ اورایس ایس پی ڈوڈہ شبیراحمدملک پیش پیش خدمات انجام دے رہے ہیں۔قابل ذکرہے کہ امسال چیمپئن شپ میں نیپال اوربنگلہ دیش کی دوبڑی بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے اورویزے کیلئے تمام ترکاغذات سفارت خانے میں جمع کروادئے گئے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم کے ساتھ بھی منتظمین رابطے میں ہیں۔ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے کئی ٹیمیں آج ڈوڈہ پہنچیں گی اورکئی امپائربھی ڈوڈہ پہنچ رہے ہیں۔ٹورنامنٹ کاآغاز افتتاحی تقریب کے ساتھ آج ہورہاہے  ۔ٹورنامنٹ کاافتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹرساگرڈی ڈوئیفوڈکریں گے ۔اس موقعہ پرپولیس،سی آرپی ایف ،ضلع افسران،شائقین کرکٹ اورینگ سٹارکرکٹ کلب جوکہ منیجمنٹ کمیٹی ہے اس کے تمام ترممبران گرائونڈمیں موجودہوں گے ۔