تازہ ترین

بٹوت ۔چکواسڑک پرکام کی سست رفتاری کامعاملہ

مختلف دیہات کے لوگوں کاپی ایم جی ایس وائی کیخلاف مظاہرہ

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ایم ایم پرویز
بٹوت //بٹوت کے دھرالٹا، ترنگا،بنڈیہرا، بہرتھال لڑوال اورچکواکے لوگوں نے بٹوت چکوادس کلومیٹرسڑک پرکام کی سست رفتاری کے معاملے کولے کرپی ایم جی ایس وائی ڈویژن رام بن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے پی ایم جی ایس وائی کے انجینئروں اورمتعلقہ ٹھیکیدارکے خلاف نعرے بازی کی اورکام کی سست رفتاری پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ سڑک پرکام کی سست رفتاری سے ان کے مکانوں اورفصلوں کونقصان ہورہاہے۔انہوں نے سڑک پرڈنگوں، نالیوں اورپلیوں کی عمیرکامطالبہ کیا۔اس سلسلے میں پی ایم جی ایس وائی انجینئروں کاکہناہے کہ سڑک پرپچھلے دوسال سے کام بندتھاجودوبارہ شروع کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگلے مرحلے میں نالیوں کی تعمیرکی جائے گی۔