تازہ ترین

پنجرکشتواڑمیں کیرئیرکونسلنگ پروگرام کااہتمام

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کشتواڑ//فوج کی جانب سے پنجر،کشتواڑمیں علاقہ کے نوجوانوں کیلئے ایک کیرئیرکونسلنگ پروگرام کاانعقادکیاگیا جس میں پنجرعلاقہ کے دورافتادہ دیہات کے بچوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر مقررین نے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقعوں کے بارے میں جانکاری دی ۔اس موقعہ پربتایاگیاکہ طلبابارہویںپاس کرکے کس طرح سے اگلی منزل کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔اس دوران طلباء کوتحریکی لیکچردیاگیا ۔اس موقعہ پر طلباء نے مقررین نے مختلف سوالات بھی کئے جن کے انہیں اطمینان بخش جوابات دیئے گئے ۔ پنجرکے لوگوں نے فوج کی علاقہ کے نوجوانوں کے مستقبل کوسنوارنے کیلئے کی جارہی کاوشوں کوسراہااورشکریہ اداکیاہے۔