تازہ ترین

گول میں بھاجپا کا ماہانہ اجلاس ، کئی لوگ پارٹی میں شامل

بدھن گول ٹنل یقینی، عوام فرقہ پرستوں سے دور رہیں : دوبے

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد بشیر
گول//گول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ماہانہ میٹنگ زیر صدارت پارٹی لیڈر کلدیپ راج دوبے منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے کار کنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر دوسری پارٹیوں سے خیر باد کہہ کر بی جے پی میں کار کنوں نے شرکت کی اور کہا کہ وہ دور گیا جب ووٹ فرقہ کی بنیادی پر لیا جاتا تھا اور غریب عوام کا ہر طرف سے استحصال کیا جا رہا ہے ۔ اس موقعہ پر بہت سارے لوگوں نے سب ڈویژن گول میں عوامی مسائل کو اجاگر کیا ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی لیڈر کلدیب راج دوبے المعروف منگو شاہ نے کہا کہ عوام کو فرقہ پرست کی بنیادی پر تقسیم کرنا انسانیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات عیاں ہے کہ ایم پی فنڈ سے لوگ یہاں پر نا واقف تھے لیکن گزشتہ پانچ سالوں میں جس طرح سے ایم پی فنڈس سے یہاں پر تعمیری کام ہوئے ہیں لوگ بھی جاگ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام کسی بھی قسم کی فرقہ پرست کو ہمیشہ سے ہی شکست دیتی رہی ہے اورامید ہے کہ آئندہ بھی لوگ بناء کسی مذہب ، ملت کے گول ارناس کی تعمیر و ترقی کو اپنا اعتماد دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گول بدھن ٹنل کو بھاجپا نے یہاں کی عوام سے وعدہ کیا ہے وہ ضرور پورا ہو کر رہے گا اور اس سلسلے میں ہم ذاتی طو رپر کام کر رہے ہیں ۔ اس موقعہ پر دوسرے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ہندو مسلم کی بات کر کے ووٹ تقسیم کرنے کی سازش اپنائی جا رہی ہے اور چند ایک لوگ ایسے ہیں جو اس طرح کا زہر عوام میں گھول رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب سمجھ گئی ہے وہ کسی کے بہکائو ے میں نہیں آئے گی اور آنے والے اسمبلی چنائو میں وہ خود اپنے نمائندے کو چُنے گی ۔ انہوںنے کہا کہ یہاں پر گزشتہ بیس سالوں سے لوگوں کا استحصال ہو رہا ہے لیکن اس کے با وجود تعمیر و ترقی کے بلند بانگ دعوے کئے جا رہے ہیں ۔ دوسری پارٹیوں سے خیر باد کہہ کر بہت سارے لوگوں نے بھاجپا میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ سیاست میں مذہب کی بات نہیں لائیں گے اور یہاں پر بھاجپا کو ایک مذہب کی پارٹی کا رنگ دیا جا رہا ہے جو سرا سر غلط ہے البتہ ہر پارٹی میں غلط لوگ ہوتے ہیںجو بد نام کرنے کے لئے کافی ہوتے ہیں ۔ پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں مولوی قاضی طالب حسین ،مختیار حسین ، عبدالعزیز بٹ، فاروق احمد تراگوال، چوہدری امتیا زاحم د، غلام نبی ، بہار الدین وغیرہ شامل ہیں ۔