تازہ ترین

ریاست میں اگلی حکومت نیشنل کانفرنس کی ہوگی :سجادشاہین

بانہال میں متعددسیاسی کارکنان کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 بانہال//نیشنل کانفرنس کے ضلع صدررام بن اورانچارج بانہال اسمبلی حلقہ حاجی سجادشاہین نے کہاہے کہ نیشنل کانفرنس جمو ں وکشمیرمیں اگلی حکومت اپنے بل بوتے پربنائے گی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس عوام کی شاندارحمایت کے ساتھ اپنے بل بوتے پراسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔حاجی سجادشاہین سنٹرل پارک بانہال میں پارٹی ورکروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران خطاب کررہے تھے۔انہوں نے پی ڈی پی اوربی جے پی پرالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ یہ جماعتیں سماج کوکمزورکرنے کے خفیہ ایجنڈے پرعمل پیراہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی نے مختلف سازشیں رچ کراوربی جے پی کی خفیہ طورپرمددکرتی ہے اوران دونوں جماعتوں کاہدف اقتدارہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اوربی جے پی عوام کااستحصال کررہی ہیں اورکشمیرمخالف ایجنڈے پرگامزن ہیں۔سجادشاہین نے کہاکہ تاریخ پھرسے اپنے آپ کودہرائے گی اور1977 کی طرح نیشنل کانفرنس پھرسے اقتدارمیں آئے گی اورا گلے اسمبلی انتخابات میں پارٹی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے 2000 میں آٹانومی کی قرارداد لائی تھی اورہماری جماعت عوام کوبااختیاربنانے کامنصبوبہ رکھتی ہے۔اس دوران منتخبہ سرپنچوں پنچوں ،سابقہ سرپنچ کے سمیت پی ڈی پی،کانگریس اوربی جے پی سے وابستہ متعددسیاسی کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی۔سجادشاہین نے نئے کارکنوں کاپارٹی میں والہانہ استقبال کیا۔اس موقعہ پر میروائز عطامحمدکٹوچ، محمدافضل وانی ،عبدالجبارحجام، عبدالاحدشان، محمدخلیل سوہل،نثاراحمدسوہل، ریاض احمدمیر، محمداشرف نائیک، عبدالعزیزپوچو، محمدشفیع، تنویراحمد کٹوچ، کلدیپ سنگھ، ٹھاکرماہی داس، فاروق احمد گوٹھ، طارق احمدڈار،مشرف نائیک، شیخ پرویزاحمد، چوہدری جماعت علی ودیگران نے خیالات کااظہارکیا۔