تازہ ترین

عمران کا انتباہ ، 30 جون تک اپنے اثاثے ظاہر کریں

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اسلام آباد//پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے تمام ہم وطنوں سے بے نامی کھاتوں سمیت اپنے اثاثے 30 جون تک ظاہر کرنے کا انتبا ہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔مسٹر خان نے پیر کو قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے تعلق سے لوگوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے پاس اثاثوں اور بے نامی کھاتوں کے مکمل اعداد و شمار ہیں اور لوگوں کو اثاثے ظاہر کرنے اور معافی اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ پاکستان اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے ۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک شہری ٹیکس ادا نہیں کریں گے ، پاکستان ایک عظیم ملک نہیں بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایسا ملک ہے جہاں شہری سب سے کم رقم ٹیکس کے طور پر ادا کرتے ہیں۔ مسٹر خان نے کہا کہ اگر ملک کے شہری چاہیں تو پاکستان 10 ہزار ارب روپے ٹیکس کے طور پر جمع کر سکتا ہے ۔ مسٹر خان کا پیغام جیو نیوز پر آج صبح نو بجے نشر کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اپنے ملک میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کو پٹری پر لانے سے متعلق حکومت کے ایجنڈے کے بارے میں معلومات دی۔  ادھر اپوزیشن پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے قوم کے نام خطاب پر ردعمل میں اسے ‘‘جھوٹ کا پلندہ’’ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک بار پھر ‘‘ملک کو حکم دیا ہے اور انہیں کوئی فکر نہیں ہے ۔ترجمان نے دعوی کیا کہ ملک کے نئے بجٹ میں 140 کھرب ڈالر کا ٹیکس مسلط کرنے کی تیاری ہے۔یواین آئی