تازہ ترین

ناظم زراعت جموں نے خریف فصلوں کے بیجوں اور کسان بہبودی سکیموں کا جائزہ لیا

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں/ /ناظم زراعت پی ایس راٹھور نے یہاں پیر کے روز منعقدہ ایک اجلاس میں بیجوں ،کھاد، مشینری اور متعدد کسان بہبودی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت بلیش کمار زتشی، جوائنٹ ڈاریکٹر زراعت ایکسٹینشن انیل اروڑہ نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ناظم زراعت نے عملہ پر مختلف خریف فصلوں کے دوران حالیہ تکنیک اور بہترین زرعی عمل لوگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے فیلڈ عملہ سے کسانوں میں متعدد بہبودی سکیموں  جیسے کہ سوئل ہیلتھ سکیم (SCHS)، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (PMFSBY)، کسان کریڈٹ کارڈ سکیم (KCCS)، نینشل مشن آن اگریکلچر ایکسٹینشن اینڈ ٹیکنالوجی (NMAET)، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا (PMKSY) وغیرہ کی عمل آوری کے لئے کاوشیں کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے افسروں سے اپنے آپ کو تازہ ترین جانکاری، اصولوں وغیرہ سے واقف رکھنے کو کہا۔انہوں نے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے ان میں مش روم ، مصالہ جات اور شہد کی مکھیاں پالنے کو فروغ دینے پر زور دیا ۔انہوںنے چیف اگریکلچر افسروں سے کسانوں کو DBT کے ذریعہ سے سبسڈی مہیا کرنے کیلئے استفادہ حاصل کرنے والوں کی شناخت کرنے کو کہا۔اس موقعہ پر متعدد سکیموں کو لاگو کرنے کیلئے ایکشن پلان پربھی مباحثہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران نچلے درجہ کے عملہ اور انفراسٹریکچر سہولیات  کی کمی بھی زیر بحث لایا گیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (سنٹرل ) جگ موہن بھٹ، ایگرو نامسٹ (سبزیوں ) پی ایس مستانہ، زرعی اکانمسٹ کے کے شرما ،تمام اضلاع کے چیف اگریکلچر ل افسروں ،سکیموں کے سیکٹورل سربراہوں اور ضلع اگریکلچر افسراں نے بھی شرکت کی۔